ETV Bharat / state

Jamiat Ulema Hind Muzaffarnagar جمعیت علما نے کلیم کے اہل خانہ کو پچاس ہزار روپے کی مالی امداد دی

کلیم جو ضلع مظفر نگر میں شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہوکر ہلاک ہوگیا تھا۔ جمعیت علمائے ہند کے وفد نے کلیم کے گھر پہنچ کر کلیم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور پچاس ہزار روپے کی مالی امداد دی۔ Jamiat Ulema Hind provided financial assistance to Kaleem

جمعیت علمائے ہند کا وفد پہنچا کلیم کے گھر کلیم کے اہل خانہ کو پچاس ہزار روپے کی مالی امداد دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 30, 2023, 1:06 PM IST

جمعیت علمائے ہند کا وفد پہنچا کلیم کے گھر کلیم کے اہل خانہ کو پچاس ہزار روپے کی مالی امداد دی

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر کے گاؤں خانجہاں پور میں 25 روز قبل کچھ شرپسندوں نے کلیم عرف گڈو کو مار مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔ جس کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا مگر وہ آخر میں دم توڑ گیا۔ علاج کے دوران کلیم کی موت ہوگئی۔ جمعیت علماء کے وفد نے مظفر نگر کے ایس ایس پی سے ملاقات کی اور تحریری شکایت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جلد ہی کلیم کے قاتلوں کو گرفتاری کیا جائے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ جلد ہی سبھی کو گرفتار کر لیا جائے گا اور ایسا ہوا بھی۔ شام تک پانچ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا اور باقی بچے ایک مجرم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایس ایس پی سے ملاقات میں مولانا مکرم قاسمی، حاجی عزیز الرحمٰن، مولانا عبدالخالق، مولانا زبیر پھلت، قاری شہدا حسینی، مولانا عبداللہ، مفتی عین الدین قاسمی وغیرہ نے وفد میں شرکت کی۔ اس کے بعد جمعیۃ علماء مظفر نگر کا ایک وفد مولانا مکرم قاسمی کی قیادت میں کلیم کے گھر پہنچا، جہاں اس نے اہل خانہ کو تسلی دی اور انہیں صبر کی تلقین کی اور انصاف دلانے کا وعدہ کیا۔ کلیم کے اہل خانہ کو پچاس ہزار روپے کی مالی امداد دی گئی۔ اس وفد میں مولانا عبدالخالق حاجی عزیز الرحمٰن، مولانا عمران، حافظ شیردین مولانا مونس اور قاری نعیم شامل رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.