ETV Bharat / state

Suicide in Muzaffarnagar مظفرنگر میں دہرادون کے جوڑے نے خودکشی کی کوشش کی، نوجوان کی موت - مظفر نگر میں خودکشی

دہرادون کے پریمی جوڑے نے این ایچ 58 پر اپنی سوئفٹ ڈیزائر کار میں زہر کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس میں عاشق نوجوان کی موت ہوگئی۔

مظفّر نگر میں دہرادون کے پریمی جوڑے نے کھایا زہر پریمی عاشق کی ہوئی موت

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 3:13 PM IST

مظفّر نگر میں دہرادون کے پریمی جوڑے نے کھایا زہر

مظفر نگر: یوپی کے مظفر نگر میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب دہلی-دہرا دون قومی شاہراہ 58 پر سوئفٹ ڈیزائر کار میں ایک نوجوان جوڑا بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ مظفر نگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جوڑے کو ضلع اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دیا، جبکہ خاتون کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے میرٹھ میڈیکل کالج ریفر کیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی نوجوان امندیپ جیسوال اور پلوی جو دہرادون کے رہنے والے تھے، آپس میں پیار کرتے تھے۔ متوفی نوجوان امندیپ جیسوال کے خلاف دہرادون کے ایک پولیس اسٹیشن میں پلوی کے اغوا کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

بتایا جا رہا ہے کہ جوڑا گذشتہ 2 دن سے گھر سے لاپتہ تھا۔ آج دونوں دہلی دہرادون نیشنل ہائی وے 58 پر ایک سوئفٹ ڈیزائر کار میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ دونوں نے خودکشی کی نیت سے زہریلی چیز کھالی۔ اطلاع ملتے ہی نئی منڈی پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور دونوں کو ضلع اسپتال لے گئی جہاں نوجوان امندیپ علاج کے دوران دم توڑ گیا جب کہ پلوی کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے میرٹھ میڈیکل کالج ریفر کر دیا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھی عشق میں یا عشق میں ناکامی میں عاشقوں نے زہر کھایا ہے۔ گزشتہ سال ماہ اپریل میں اسی طرح ریاست بہار کے ضلع اورنگ آباد کے کسما علاقے میں چھ دوستوں کے ایک ساتھ زہر پینے کے معاملے سے ہلچل مچ گئی تھی۔ بتایا جاتا تھا کہ تمام چھ لڑکیاں دوست تھیں۔ ان میں سے ایک لڑکی کا اپنے ہی رشتہ دار کے ساتھ عشق تھا۔ تاہم لڑکے نے جب شادی سے انکار کردیا تھا تو لڑکی نے پہلے زہر کھایا اور بعد میں اس کی پانچ سہیلیوں نے بھی زہر کھا لیا تھا۔ تین کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔ جب کہ تین کو تشویشناک حالت میں مگدھ میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ تینوں بچیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.