ETV Bharat / state

Saffron Flag Planted On Bihar Mosque On Ram Navami:مسلمانوں کے مذہبی مقامات پر حملوں کے خلاف دفاع ضروری،عظیم اقبال ایڈووکیٹ

سماجوادی سمرتھک مورچہ کے قومی صدرعظیم اقبال ایڈووکیٹ نے مولانا ابوالقاسم نعمانی کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کے بیان کا قطعی یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کسی پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں،یا ہم کسی کو پریشان نہیں کرنا چاہتےہیں۔ ہم کسی کی آزادی میں دخل اندازی دینا نہیں چاہتے ہیں ،جو جس طرح سے اپنی عبادت کر رہا ہے اسے عبادت کرنے کا حق حاصل ہے۔ Three Held After Man Raises Saffron Flag on Mosque Amid Ram Navami Procession

عظیم اقبال ایڈووکیٹ
عظیم اقبال ایڈووکیٹ
author img

By

Published : Apr 22, 2022, 9:24 AM IST

Updated : Apr 22, 2022, 10:31 AM IST

ملک کے موجودہ صورتحال اور ملک کے متعدد ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز ماحول اور یکطرفہ کارروائی کے پیش نظر چند ایام قبل ایشیا کی معرف دینی درسگاہ دارلعلوم دیو بند کے مہتم مولانا ابوالقاسم نعمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مسلمانوں کے مذہبی مقامات پر اگر حملہ کئے جائیں اور مساجد پر چڑھ کر زعفرانی پرچم نصب کئے جائیں گے تو مسلمان بھی خاموش رہ کر تماشائی بننے والا نہیں ہے، لہٰذا انہیں اپنے دفاع کے لئے عملی اقدام اٹھانا چاہیے۔ Three Held After Man Raises Saffron Flag on Mosque Amid Ram Navami Procession

عظیم اقبال

مولانا ابوالقاسم نعمانی کے اُس بیان سماجوادی سمرتھک مورچہ کے صدر عظیم اقبال ایڈووکیٹ نے تائید کی ہے۔ عظیم اقبال ایڈووکیٹ نے مولانا ابوالقاسم نعمانی کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کے بیان کا قطعی یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کسی پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں، یا ہم کسی کو پریشان نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ ہم کسی کی آزادی میں دخل اندازی دینا نہیں چاہتے ہیں، جو جس طرح سے اپنی عبادت کر رہا ہے اسے عبادت کرنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ہماری عبادت گاہوں پر حملہ آور ہوگا، زبردستی کوئی وہاں جھنڈے نصب کی کوشش کرے گا تو کیا کوئی مسلمان خاموش رہ سکتا ہے؟

انہوں نے مزیدکہا کہ اگر ہمارے مذہبی مقامات پر اسی طرح حملے ہوتے رہیں تو پھر ہمیں غور کرنا ہوگا کہ ہم ان کے حملوں کا دفاع کیسے کریں۔ ہمیں اپنے تحفظ کے لئے اقدامات کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

شوبھا یاترا کے دوران اشتعال انگیز نعروں اور نامناسب الفاظ کے استعمال پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عظیم اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کو دہشت گرد قرار دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کے احاطوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی جائے۔

Last Updated : Apr 22, 2022, 10:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.