اترپردیش کے ضلع بنارس میں واقع ملک کی معروف بنارس ہندو یونیورسٹی میں گریجویشن اور گریجویشن کے مساوی کورسز میں داخلہ لینے کے لیے اہلیتی امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے جو دو مرحلوں میں منعقد کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں 24 اگست تا 31 اگست 2020 میں گریجویشن اور اس کے مساوی کورسز ایل ایل بی، بی ایڈ، بی ایڈ اسپیشل ایجوکیشن اور بی پی ایڈ، بی پی ایڈ کا داخلہ جاتی امتحانات منعقد کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے کے امتحانات 9 سے 10 اور 11 سے 14 ستمبر 2020 کو منعقد ہوں گے جس کی تاریخ اور وقت 17 اگست 2020 تک بی ایچ یو کی ویب سائٹ پر فراہم کر دی جائے گی۔
دوسرے مرحلے میں میں گریجویشن اور اس کے مساوی کورسز بی اے اونرس، بی اے آرٹ، بی کام، ایم کام، بی ایس سی، اے جی، ایل ایل بی، وغیرہ کورسز کے اہلیتی امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔
بنارس ہندو یونیورسٹی نے سبھی طلبا و طالبات سے اپیل کیا ہے کہ داخلہ جاتی امتحانات کے متعلق وقت اور تاریخ کی معلومات یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر مہیا کرائی جارہی ہے اسی سے تمام تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔