ETV Bharat / state

کانگریس کے دباؤ میں لیا گیا ٹرین چلانے کا فیصلہ: اجئے کمار للو - اترپردیش نیوز

لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں کی بگڑی حالت کو لیکر کانگریس نے حکومت پر شدید نقتہ جینی کی ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر اجئے کمار سنگھ للو نے حکومت کو مزدور مخالف قرار دیا ہے۔

کانگریس کے ریاستی صدر اجئے کمار سنگھ للو

author img

By

Published : May 11, 2020, 10:12 PM IST

ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ 12 مئی سے شروع ہونے جا رہی ریلوے خدمات بھی کانگریس کے دباؤ کا ہی نتیجہ ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پی ایم کئیر فنڈ کی رقم بھی عام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

بارہ بنکی میں ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے مزدوروں کی خدمت کے لئے چلائی جا رہی سانجھی رسوئی کا معائنہ کرنے آئے اجئے کمار للو نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت مزدور مخالف ہے۔

سڑکوں پر پیدل، سائیکل اور دیگر ذرائع سے آتے جاتے مزدوروں نے حکومت کے دعؤں کی پول کھول دی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جس وقت مزدوروں کو حکومت کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ اس وقت حکومت نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔

وہیں انہوں نے 12 مئی سے شروع ہونے والی ٹرینوں پر اجئے کمار للو نے کہا کہ یہ فیصلہ بھی کانگریس کے ہی دباؤ میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت کانگریس نے مزدوروں کے کرائے کو دینا شروع کیا، اسی دن سے ٹرین چلیں اب اور بھی ٹرین چلنے والی ہیں۔

پی ایم کیئر فنڈ پر للو نے کہا کہ جب وزیراعظم نے اس وباء کے دوران ملک کے عوام سے چندہ لیا ہے تو عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ اس پیسے کا کیا ہوا۔

اسلئے وزیراعظم کو پی ایم کیئر فنڈ کی رقم کا اعلان کرنا چاہئے۔ اس دوران انہوں نے لاک ڈاؤن کی حمایت کی، لیکن حکومت پر ٹیسٹ نہ کرنے اور اعداد و شمار چھپانے پر کا بھی الزام عائد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.