ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ سیوہارا علاقے کے مینا بازار کے تاجروں نے کورونا وائرس کے مد نظر عید تک مارکیٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چوتھے مرحلے کے لاک ڈاون کے دوران پولیس انتظامیہ نے حکومتی گائیڈ لائن کے تحت چند کو چھوڑ کر تمام دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
تاجروں نے تھانے میں میٹنگ کر نے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے کہ 'عید کا تہوار قریب ہونے کی وجہ سے لاک ڈاون و سماجی دوری کی پیروی صحیح طریقے سے نہیں ہوسکے گی۔
خریداروں کی بھیڑ زیادہ ہونے کی وجہ سے کورونا انفیکشن کے بھی بڑھنے کا زیادہ خطرہ ہے۔ اور مینا مارکیٹ میں کل 100 دکانیں ہیں۔ خریداروں کی شدید بھیڑ ہوسکتی ہے۔
اسی کو دیکھتے ہوئے تمام تاجروں نے عید تک دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے تاکہ اس وباء کو ضلع میں مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔ اس میں ہی سب کی بہتری ہے۔