ETV Bharat / state

مظفرنگر: غیر شرعی شادیوں سے پرہیز کرنے کا فیصلہ - muzaffarnagar news

مظفرنگر میں واقع مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں علمائے دین نے غیر شرعی شادی سے متعلق کئی اہم فیصلے لیے۔

مظفرنگر: غیر شرعی شادی سے متعلق اہم فیصلے

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 12:35 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے محلہ رحمت نگر میں واقع مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت شہر صدر حافظ محمد اکرام نے کی، جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر قاری ذاکر حسین سیکریٹری جمعیت علما مغربی اتر پردیش کو بلایا گیا تھا۔

ویڈیو

اس میٹنگ میں علمائے دین کی جانب سے نکاح سے متعلق کئی اہم فیصلہ لیا گیا جس میں کہا گیا کہ 'ناچ گانا، ڈی جے اور جہیز کے مطالبات والے شادیوں میں ہم لوگ شریک نہیں ہوں گے اور نہ ہی نکاح پڑھائیں گے۔

علما نے کہا کہ شریعت کے حساب سے جو لڑکی کا حق ہے اسے ادا کیا جائے نہ کہ جہیز دیا جائے۔

وہیں، اس میٹنگ میں حضرت مولانا سید ولی رحمانی صاحب جنرل سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو تعزیت پیش کر ایصال ثواب بھی کیا گیا اور یہ طے کیا گیا کہ قرآن کریم کی تعلیم کو عام کرنے کے لیے جگہ جگہ مکاتب کا قیام کیا جائے۔

رمضان المبارک کے سلسلے میں علماء کرام نے مساجد کے آئمہ سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کے شروع ہونے سے قبل ہی عوام کے درمیان جا کر انہیں رمضان المبارک کی اہمیت بتائیں اور صحیح طریقے سے اس ماہ مبارک کو گزارنے پر آمادہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.