ETV Bharat / state

قرض میں ڈوبے تاجر ندیم نے خودکشی کرلی - تاجر ندیم جلیل خان

علی گڑھ تھانہ سول لائن کے علاقے میڈیکل روڈ کے رہائشی، 50 سالہ تاجر ندیم نے قرض میں ڈوبے ہونے کے سبب خود کشی کرلی، سوسائڈ نوٹ میں قرض کا ذکر کیا اور اہلہ خانہ کو پریشان نہیں کرنے کی اپیل کی۔ Nadeem Committed Suicide

Nadeem committed suicide
قرض میں ڈوبے تاجر ندیم نے خودکشی کرلی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 1:05 PM IST

قرض میں ڈوبے تاجر ندیم نے خودکشی کرلی

علی گڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ سول لائن کے علاقے میڈیکل روڈ رفا پیلیس کے رہائش تاجر ندیم جلیل خان نے قرض میں ڈوبے ہونے سے پریشان آکر گزشتہ شب خود کو سر میں اپنی ہی لائسنس والی بندوق سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور اطلاع ملتے ہی علاقے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے باڈی کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

پورے معاملے کی معلومات دیتے ہوئے کانگریس لیڈر سلمان امتیاز نے کہا کہ متوفی ندیم ایک تاجر تھا اور اس پر ڈھیروں سارے قرض تھے، جس کی وجہ سے اس نے اپنی لائسنسی بندوق سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ غور طلب ہو کہ سوسائڈ نوٹ کے مطابق قرضے کا ذمہ دار ندیم نے خود اپنے آپ کو بتایا ہے، ندیم نے قرض کی وجہ سے خاندان والوں کو پریشان نہیں کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

اس بارے میں سرکل آفیسر اشوک کمار نے بتایا کہ کاروبار میں قرض کی وجہ سے تاجر نے خود کشی کی ہے، اس نے اپنی ہی لائسنس والی بندوق سے سر پر گولی مار لی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فی الحال باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ متوفی تاجر نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک سوسائڈ نوٹ چھوڑا تھا جس میں خودکشی کی وجہ بتائی گئی تھی۔ موقع سے سوسائڈ نوٹ اور بندوق کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.