ETV Bharat / state

Noida Police on Fraud Gang: نوئیڈا میں ڈیبٹ کارڈ اسکیننگ فراڈ گینگ کا پردہ فاش

نوئیڈا پولیس نے دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا اور گروہ کے قبضے سے کئی ڈیبٹ کارڈز بر آمد کئے ہیں۔ اس تعلق سے اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ گینگ کے کچھ بطور بدمعاش ڈیلیوری بوائے کا کام کرتے تھے۔ ڈیلیوری کے وقت اسکینر مشین کے ذریعے ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ اور پن نمبر کو اسکین کرتے تھے اور بعد میں اس ڈیٹا کی مدد سے اکاؤنٹ سے رقم نکال لیتے تھے۔Noida Police On Fraud Gang

نوئیڈا میں ڈیبٹ کارڈ اسکیننگ فراڈ گینگ کا پردہ فاش

author img

By

Published : Jun 19, 2022, 6:19 PM IST

اتر پردیش: نوئیڈا سیکٹر 58 کوتوالی پولیس نے ڈیبٹ کارڈ اسکین اور تبدیل کرنے میں ملوث دھوکہ باز گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت بستی کے رہنے والے جے پرکاش، مہاراج گنج کے رہنے والے ارمان، مالدہ مغربی بنگال کے رہنے والے ٹیٹو اور پوڑی گڑھوال کے رہنے والے نیرج کے طور پر ہوئی ہے۔ گینگ کا سرغنہ حسین اور اس کا بھائی سنی، جو گورکھپور کا رہنے والا ہے، مفرور ہیں۔ ان کے پاس سے 42 ڈیبٹ کارڈ، 41 فرضی آدھار کارڈ، 13 موبائل فون، 9 چیک بک، 4 پاس بک اور ایک اسکینر مشین برآمد ہوئی ہے۔ ملزمین نے این سی آر میں بھی اپنا ٹھکانہ بنا رکھا تھا۔Noida Police On Fraud Gang

نوئیڈا میں ڈیبٹ کارڈ اسکیننگ فراڈ گینگ کا پردہ فاش

اے ڈی سی پی رنوجے سنگھ نے بتایا کہ گینگ کے کچھ بدمعاش ڈیلیوری بوائے کا کام کرتے تھے۔ ڈیلیوری کے وقت اسکینر مشین کے ذریعے ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ اور پن نمبر کو اسکین کرتے تھے۔ بعد میں اس ڈیٹا کی مدد سے اکاؤنٹ سے رقم نکال لیتے تھے۔ گینگ کا سرغنہ حسین ڈیبٹ کارڈ چوری کرنے پر 8000 روپے کمیشن دیتا تھا۔ کمیشن کے لالچ میں اس کے ساتھی مزید کارڈ چرانے کی کوشش کرتے تھے۔ اے ڈی سی پی نے بتایا کہ بدمعاش اتراکھنڈ میں بھی دھوکہ دے کر کارڈ چوری کرتے تھے۔ گینگسٹر حسین نے بی کام کر رکھا ہے۔ ان کے گھر گورکھپور کے ساتھ ساتھ گوا میں بھی ہیں۔ واقعہ کے بعد حسین گوا چلا جاتا تھا۔ انسٹاگرام پر اس کی نائٹ پارٹی کرنے کی بہت سی ویڈیوز موجود ہیں۔ ملزم جے پرکاش کا اکاؤنٹ سیکٹر 18 میں واقع بینک میں ہے۔ اس میں ایک سال میں تقریباً 36 لاکھ روپے منتقل ہوئے ہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جے پرکاش نے اپنا آدھار کارڈ چار مختلف پتے پر بنا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Exam Solver Gang Busted in Noida: امتحان پاس کرنے کا ٹھیکہ لینے والے گینگ کا پردہ فاش، پانچ گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.