ETV Bharat / state

Death Toll Reaches 8 In Lift Accident امر پالی کے زیر تعمیر سائٹ کے لفٹ حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 8 پہنچی

گریٹر نوئیڈا میں امرپالی کے ڈریم ویلی فیز 2 پروجیکٹ کے تعمیراتی مقام پر لفٹ گرنے سے اب تک آٹھ مزدوروں کی موت ہو چکی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے مزید چار مزدور ہفتے کو دم توڑ گئے۔ گزشتہ روز اس حادثے میں موقع پر ہی چار افراد کی موت ہو گئی تھی۔

امر پالی کے زیر تعمیر سائٹ کے لفٹ حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 8 پہنچی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 5:21 PM IST

گریٹر نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کے گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر 39 کے سرکاری ہسپتال میں لواحقین کی پریشگانیاں دیکھنے کو ملیں۔ ایڈیشنل ڈی سی پی شکتی موہن اوستھی ان کے درمیان موجود رہے لواحقین 50 لاکھ روپے کا معاوضہ کی مانگ کر رہے ہیں۔کمپنی کے ذمہ داران ایمبولنس کی بھی خدمات حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے تھے بلکہ چھوٹا ہاتھی گاڑی میں اٹھا کر ان لوگوں کو ہسپتال پہنچایا گیا تھا ۔ادھے گھنٹے تک انتظار کیا جاتا رہا جس سے ان کی طبیعت مزید خراب ہوتی گئی۔

اس سے قبل بھی مزدوروں نے حکام سے لفٹ میں تکنیکی خرابی کی شکایت کی تھی۔ اس کے باوجود نہ تو لفٹ کو تبدیل کیا گیا اور نہ ہی مرمت کی گئی۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے دفتر کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے ٹیک زون-4 میں واقع امرپالی کی تعمیراتی سائٹ پر مزدوروں کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا تھا۔ مختلف ٹیمیں حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش اور مزدوروں سے پوچھ گچھ میں سنگین غفلت سامنے آئی ہے۔ مزدوروں نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی لفٹ بہت پرانی اور خستہ حال تھی۔ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے پہلے ہی ٹوٹ چکا تھا۔ اس میں سوار ہوتے ہوئے ہر وقت حادثے اور جانی نقصان کا اندیشہ رہتا تھا۔ اس کی جانکاری پراجیکٹ حکام کو بھی دی گئی۔ لیکن نہ تو تعمیراتی کمپنی اور نہ ہی این بی سی سی کے عہدیدار نے مزدوروں کی بات سنی۔

مزدوروں کا الزام ہے کہ حکام نے حفاظتی سامان کے لیے مناسب انتظامات نہیں کیے ہیں۔ حادثے کے بعد مزدور حادثے کا شکار ہونے والی لفٹ میں اذیت کا شکار رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چیخیں سن کر وہاں پہنچنے والے دیگر مزدوروں کی مدد سے انہیں تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد بچا کر ہسپتال لے جایا گیا۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بروقت علاج مل جاتا تو شاید چار مزدور جان کی بازی ہار نہ جاتے۔

یہ بھی پڑھیں:UP PCS Judiciary Exam اے ایم یو کے سات طلباء یوپی جوڈیشل سروسز کے امتحان میں کامیاب

نومبر-2020 میں، (NBCC )(نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کمپنی )کو سپریم کورٹ نے نگرانی کے لیے مقرر کیا تھا۔ این بی سی سی کی طرف سے ایک ٹینڈر جاری کیا گیا اور گردھاری لال کنسٹرکشن کو نامکمل پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.