پولیس ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز پیغام ڈائل 112 کے وہاٹس ایپ نمبر پر اتوار کی شام کو موصول ہوا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں نامعلوم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔جانچ کے دوران یہ پایا گیا کہ میسج آگرہ سے بھیجا گیا ہے۔جب پولیس منگلرول پولیس اسٹیشن علاقے کے اکولا گاؤں پہنچی تو اسے معلوم ہوا کہ یہ میسج ایک نابالغ لڑکے کے ذریعہ بھیجا گیا ہے جس کے والد پرائمری کے ٹیچر ہیں۔
لڑکے نے بتایا کہ وہ پولیس کے اس فعل سے کافی دلبرداشتہ تھا جب پولیس نے اس کے گھر کے باہر اسے کرکٹ کھیلنے سے منع کردیا۔اور اسی اشتعال میں اس نے یہ میسج بھیجا ہے۔پولیس نے بچے کو اپنی حراست میں لے کر اطفال کورٹ میں پیش کیا ہے۔پولیس نے وہ فون بھی برآمد کرلیا ہے جس سے پیغام بھیجا گیا تھا۔لیکن لڑکے نے میسج کو ڈلیٹ کردیا ہے۔
لڑکے سے اس نکتے کے تحت پوچھ گچھ کی جارہی ہے کہ آیا میسج بھیجنے میں کہیں کچھ اور لوگ ملوث تو نہیں تھے۔