ETV Bharat / state

پرتاپگڑھ: بیوی و شوہر کی مشتبہ حالت میں موت - پرتاپگڑھ نیوز

پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ کوہنڈور علاقے کے پورے سیوکی گاؤں میں بیوی و شوہر کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔

پرتاپگڑھ: بیوی و شوہر کی مشتبہ حالات میں موت

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 2:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپگڑھ کے تھانہ کوہنڈور علاقے کے پورے سیوکی گاؤں میں سسرال میں دعوت پر آئے شوہر و بیوی دونوں کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی ۔
ایس ایچ او بچہ لال نے آج بتایا کہ تھانہ کوتوالی لال گنج علاقے کے کھرگ پور گاؤں کے رہائشی سونو(32) اپنی اہلیہ پشپا (31) کے ساتھ سسرال پوری سیوکی گاؤں اپنے برادر نسبتی کی شادی میں شرکت کے لیے آیا تھا۔ جمعہ کو دونوں کی طبیعت خراب ہونے کے سبب علاج کے لیے یہاں میڈیکل کالج لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ وہیں سسرال والے لاش لےکر گھر چلے گئے تھے۔

موصولہ اطلاع کی بنیاد پر لاش کو قبضے میں لےکر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر ہی موت کا سبب معلوم ہو سکے گا، اسی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ تین روزہ دورے پر لکھنؤ پہنچے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.