ETV Bharat / state

چار مہاجر مزدوروں کی موت

جونپور میں دیگر ریاستوں سے واپس لوٹے دو خواتین سمیت 4 مہاجر مزدوروں کی آج موت ہوگئی

چار مہاجر مزدوروں کی موت
چار مہاجر مزدوروں کی موت
author img

By

Published : May 28, 2020, 7:45 PM IST

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں دیگر ریاستوں سے واپس لوٹے دو خواتین سمیت 4 مہاجر مزدوروں کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ منگرآباد شاہ پور باشندہ اعظم خان(45) ممبئی سے اسپشل ٹرین کے ذریعہ بدھ کی دوپہر جونپور جکشن پہنچے تھے۔ یہاں سے انہیں بذریعہ بس مچھلی شہر میں بنے کوارنٹائن سنٹر لے جایا گیا ہے۔تھرمل اسکریننگ کے لئے سبھی مسافر قطار میں کھڑے تھے کہ اعظم غش کھا کر گر گئے۔علاج کے لئے ضلع اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ضلع کے جلالپور علاقے کے تھور گاؤں باشندہ پریم شنکر بدھ کی بیوی پریم شیلا(45) اور تین بیٹیوں کے ساتھ ممبئی سے جونپور آئے تھے۔ یہاں پہنچتے ہی پریم شیلا کی طبیعت خراب ہوگئی۔ فورا انہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

کیراکت کوتوالی علاقے کے بلئی پور باشندہ جڑاوتی دیوی(40)شوہر دنیش جیسوار اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ اسپیشل ٹرین میں ممبئی سے آئی تھی۔ انہیں کوارنٹائن سنٹر میں داخل کرایا گیا۔جسم کا درجہ حرات زیادہ ہونے پر جڑاوتی کو وہیں روک لیا گیا۔بدھ کو ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور ڈاکٹر نے سی ایچ سے سے ضلع اسپتال ریفر کردیا جہاں دیر شام ان کی موت ہوگئی۔

وہیں مچھلی شہرکوتوالی علاقے کے جرک پور گاؤں باشندہ راج کمار موریہ(35) چار دن قبل سورت سے واپس آئے تھے۔ وہ گھر میں ہی قرنطینہ میں تھے۔ مقامی افراد کے مطابق گھر آنے کے بعد سے ہی اس کی طبیعت خراب تھی۔ بدھ کی دوپہر بعد طبیعت بگڑنے پر پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔جہاں ان کی موت ہوگئی۔ محکمہ صحت نے چار میں سے تین متوفین کے نمونے لے کر جانچ کے لئے بھیجا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.