ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے ایک گاوں کا 28 سالہ اونیت کمار عرف کاکا اپنے دوستوں کے ہمراہ خالہ کے گھر پیسے لینے گیا تھا لیکن دیر شام تک گھر نہیں لوٹا۔
آئندہ صبح جب ان کا پڑوسی رئیس اپنے کھیت پر سیر کے لئے گیا تو اس نے بجلی گھر کے نزدیک لڑکے کو زخمی حالت میں دیکھا جس کے بعد اس نے لڑکے کے اہل خانہ کو اطلاع دی۔
فورا اس کے اہل خانہ نے زخمی حالت میں اونیت کو کوتوالی لے گئے جہاں کوتوالی انچارج گجیندر تیاگی نے زخمی کا بیان لیا اور فورا اسپتال منتقل کر دیا جہاں اونیت نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔والد کی جانب سے دی گئی تحریر کی بنیاد پر پولیس نے ملزمین کی تلاش شروع کر دی ہے، موقع پر پہنچے پولیس افسر مہیندر کمار شکلا نے ملزمین کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔