ریاست اُترپردیش کے ضلع مظفر نگر کوتوالی علاقے میں دریائے کالی کے قریب بجلی کاریگر کی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہو گئی
ذرائع کےمطابق ضلع مظفر نگر میں جنوبی کھلا پارکا رہائشی غفران بجلی محکمہ میں کام کرتے تھے، وہ شاملی روڈ کے کنارے بجلی کا کام کر رہے تھے تبھی اچانک بجلی سپلائی شروع ہو گئی۔ اس کے سبب کرنٹ لگنے سے غفران کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع پر موقع واردات پر پہنچے مرحوم کے لواحقین نے محکمہ بجلی پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔
اس دوران مقامی لوگوں کے اطلاعات پر جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے معاملے کی جانکاری لیتے ہوئے ہلاک شخص کے اہل خانہ سے جانچ کی یقین دہانی کرائی ۔