کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ جس کے پیش نظر الگ الگ ریاستوں کے مزدور دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے حکومت نے مزدوروں کو اپنے آبائی وطن بھیجنے کے لئے کئی ساری ٹرینیں بھی چلائیں ہیں، اس دوران آج گجرات کے بڈودرا سے 1908 مزدوروں کو لے کر گورکھپور کے لئے روانہ ہوئی خصوسصی ٹرین میں ایک بوڑھی عورت کی موت ہو گئی۔ جس سے ٹرین میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گی۔ا
جانکاری کے مطابق گورکھپور ضلع کے چیرواتال تھانہ علاقے کے فٹوا گاؤں کی دھپیا نامی ایک بوڑھی عورت گجرات کے بڈوڈرا سے اپنے بیٹے رام سندر اور کنبہ کے دیگر افراد کے ساتھ خصوصی ٹرین سے گورکھپور آرہی تھی۔ تبھی راستے میں صبح 4 بجے کے قریب جھانسی میں اس کی موت ہو گئی ۔
جس کی اطلاع لواحقین نے ٹول فری نمبر سے انتظامیہ کو دی، موقع پر پہنچی انتظامیہ نے باندہ میں ٹریں کے رکنے پر لعش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ ضعیفہ کو پہلے سے ہی دل کی یماری تھی جس کا علاج چل رہا تھا