ETV Bharat / state

آسمانی بجلی کی زد میں آنے کے سبب ایک شخص کی موت - اتر پردیش میں آسمانی بجلی کے سبب موت

ایس ایچ او گنیش پرساد نے بتایا کہ آج شام بارش کے دوران ایک مندر کے احاطہ میں راج بہادر(28) اپنی چچازاد بہن کسم (16)، آباد علی (29) بیٹے انس (6)، روہت (26) و ناگیندر (24 ) کھڑے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی گرنے کے سبب کرنٹ کی زد میں آنے سے سبھی لوگ جھلس گئے۔

آسمانی بجلی کی زد میں آنے کے سبب ایک شخص کی موت

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 2:06 PM IST

اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈ کواٹر سے تیس کلو میٹر کی مسافت پر تھانہ کوتوالی پٹّی علاقے کے گاؤں میں اتوار کی شام بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے سبب کرنٹ کی زد میں آنے سے مندر کے احاطہ میں کھڑے ایک شخص کی موت ہوگئی جب کہ چار لوگ شدید طور سے جھلس گئے۔

ایس ایچ او گنیش پرساد نے بتایا کہ آج شام بارش کے دوران بارش سے بچنے کے لیے زمینے گاؤں کے نزدیک ایک مندر کے احاطہ میں راج بہادر (28 سالہ) اپنی چچازاد بہن کسم (16 سالہ) ، آباد علی (29 سالہ) بیٹے انس (6 سالہ)، روہت (26 سالہ) و ناگیندر (24 سالہ) کھڑے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی گرنے کے سبب کرنٹ کی زد میں آنے سے سبھی لوگ جھلس گئے۔ جب کہ انس بال بال بچ گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: Pulwama SPO Shot: ایس پی او، اہلیہ اور بیٹی سمیت ہلاک، جنوبی کشمیر میں کہرام

انہوں نے بتایا کہ سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی سی ایچ سی لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے راج بہادر کو مردہ قرار دے دیا۔ وہیں آباد علی و کسم کی حالت نازک دیکھتے ہوئے ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا ہے جب کہ روہت و ناگیندر زیر علاج ہیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.