ETV Bharat / state

سہارنپور: نابالغ لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی - Saharanpur crime news

ضلع سہارنپور کے آفیسر کالونی میں ایک گھر سے نابالغ لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔

سہارنپور: نابالغ لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 7:42 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں واقع آفیسر کالونی میں ایک گھر سے نابالغ لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی، بتایا جاتا ہے کہ گھر میں ایک نامعلوم شخص نے لڑکی کا قتل کیا ہے۔

یہ معاملہ تھانہ صدر بازار علاقے کے آفیسر کالونی کا بتایا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ '16 سالہ لڑکی گھر پر اکیلی تھی، تبھی ایک نوجوان موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ہیلمٹ لگاکر اس کے گھر آیا تھا، اس شخص کے جانے کے بعد لڑکی مردہ حالت میں گھر میں پڑی ملی، جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی، پولیس ڈاگ اسکواڈ ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچی اور جانچ شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 'پڑوسیوں نے بتایا کہ لڑکی کی والدہ گھر پر نہیں تھیں اور لڑکی گھر پر اکیلی تھی، اسی وقت موٹر سائیکل پر ایک شخص آیا جس نے ہیلمٹ لگا رکھی تھی جس کے باعث اس کی شناخت نہیں کی جا سکی۔ پڑوسیوں کے مطابق، مذکورہ مشتبہ شخص کے جانے کے بعد لڑکی مردہ حالت میں گھر میں پڑی ہوئی ملی۔

سہارنپور: نابالغ لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی

یہ بھی پڑھیں: پان بیچنے والا پی پی ای کٹ میں

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے، جلد ہی جانچ کے بعد سب کچھ واضح ہوجائے گا اور پورے معاملے کا انکشاف کردیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.