ETV Bharat / state

امروہہ میں نوجوان کی لاش برآمد - پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی

امروہہ شہر کوتوالی کے تحت کنٹھ روڈ پر کانشی رام کالونی کے پاس نالے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

dead body of a young man was found in amroha uttar pradesh
امروہہ میں نوجوان کی لاش برآمد
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 7:24 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ شہر کوتوالی علاقہ کے محلہ کانشی رام کالونی کے احمد نگر میں ایک نالے میں پڑی لاش کے بارے میں نوجوان نے پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور اعلی حکام کو لاش کے بارے میں آگاہ کیا اور کارروائی شروع کر دی۔

امروہہ میں نوجوان کی لاش برآمد

مرنے والے کی جیب سے ملنے والے آدھار کارڈ سے اس کی شناخت ہوئی ہے۔ اس کی شناخت کووندر ولد اوم پرکاش کے طور پر ہوئی ہے، جو تھانہ امروہہ علاقہ کے ہاسام پور گاؤں کا رہائشی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مرزاپور سیزن 2 میں وزیر کا کردارادا کرنے والے فنکار سے خصوصی گفتگو

اس کے گھر والوں کو اس کی خبر دے کر موقع پر بلایا گیا تو انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ چھ دن سے گھر سے لاپتہ ہے، جس کی لاش آج یہاں برآمد ہوئی ہے۔

dead body of a young man was found in amroha uttar pradesh
امروہہ میں نوجوان کی لاش برآمد

سی او وجئے کمار رانا نے بتایا ہے کہ ایک شخص کی لاش بائی پاس سے ملی ہے۔ جس کی شناخت ہوگئی ہے۔ لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.