ذرائع کے مطابق زیدپور تھانہ حلقے کے بی بی پور گاؤں کے ایک کھیت سے 22 سالہ لڑکی کی لاش اتوار کی شام کو برآمد ہوئی۔ لڑکی کی شناخت کوٹھی تھانہ حلقے کی باشندہ کے طور پر ہوئی ہے۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لڑکی اتوار کی صبح 9 بجے اپنے گھر سے نکلی تھی۔ اس کے بعد اس کی لاش کھیت سے ملی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ یمنا پرساد نے موقع کا معائنہ کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ لڑکی کا دماغی توازن بھی خراب بتایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
باپ کا بیٹی پر پیسے کے لیے ہراساں کا الزام
فی الحال پولیس جانچ میں مصروف ہے اور اس معاملے میں متعدد ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔ مہلوک شدہ لڑکی کے کنبے کے گھر سیاسی رہنماؤں کا پہنچنا بھی شروع ہو گیا ہے۔