ETV Bharat / state

نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی - سیدنگلی تھانہ علاقہ ۔

ضلع امروہہ کے سیدنگلی تھانہ علاقہ کے اکوڈا گاؤں کے ایک نوجوان نے آم کے باغ میں درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی
نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 5:56 PM IST

مقتول کے والد کے مطابق خودکشی کی وجہ بیوی اور سسرال میں تنازعہ تھا۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے تھانہ سیدنگلی کے علاقہ اکوڈا گاؤں کے رہائشی لکشمن ولد ہری سنگھ کو گاؤں کے قریب آم کے درخت سے لٹکا ہوا پائے جانے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

نوجوان کے والد کے مطابق ، یہ نوجوان مزدوری کرتا تھا اور اس کی شادی چار سال قبل تھانہ اڈام پور کے گاؤں نییوالی کی رہائشی انجو دیوی سے ہوئی تھی ، لیکن شادی کے بعد سے ہی شوہر اور بیوی کے مابین اکثر جھگڑا ہوتا تھا ، جس کی وجہ سے یہ نوجوان ہر وقت اُداس رہتا تھا اور یہی اُداسی اس کے بیٹے کی خود کشی کی وجہ بن گئی۔

نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور نوجوان کی لاش درخت سے اتار کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔

امروہہ ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے اور رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.