نوئیڈا: ریاست اترپردیس میں جرائم کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اب گریٹر نوئیڈا سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں ربو پورہ کوتوالی علاقے میں ایک 45 سالہ شخص کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ ربوپورہ کے گاؤں نانگلا کے جنگل میں ایک شخص کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ مرنے والا شخص گذشتہ دو دنوں سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ربوپورہ تھانہ انچارج نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ افلاطون کے نام سے ہوئی ہے۔ افلاطون اصل میں جیور کا رہنے والا تھا۔ افلاطون کی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر گذشتہ دو روز سے گھر سے لاپتہ ہے۔ افلاطون شراب کا عادی بھی تھا۔ وہ شراب پی کر گھر سے غائب ہو جاتا تھا۔ متوفی پیشے سے مزدوری کر کے اپنے خاندان کا پیٹ پالتا تھا۔
مزید پڑھیں: Muzaffarnagar Pocso Court اجتماعی جنسی زیادتی معاملے میں دو افراد کو 20 سال کی سزا
واقعے کی جانکاری دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ متوفی کے 9 بچے ہیں جس میں 3 لڑکیاں اور 5 لڑکے ہیں۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ متوفی کے جسم پر کسی قسم کے زخم کے نشانات نہیں ملے۔ تاہم لاش کے درخت سے لٹکی ہونے کی وجہ سے پولیس کی جانچ اس معاملے کے مجرمانہ پہلو پر مرکوز ہے۔ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔
Body Found Hanging From Tree in Noida نوئیڈ میں درخت سے لٹکتی لاش ملنے سے سنسنی - گریٹر نوئیڈا کی خبر
اترپردیس کے گریٹر نوئیڈا میں ایک 45 سالہ باپ کی لاش ایک درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔