ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ ہلدور کی امھیڑا چوکی علاقے میں سڑک کنارے بند سوٹ کیس پڑا ملا، جہاں سڑک کنارے پڑے سوٹ کیس کے اندر سے بدبو آنے پر گاؤں والوں نے اس بات سے پولیس کو آگاہ کیا۔
موقع پر پہنچی پولیس نے جب سوٹ کیس کو کھولا تو اس کے اندر ایک لاش ملنے سے پولیس کے ہوش اڑ گئے۔ وہیں اس واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے سی او سٹی نے لاش کی شناخت کی اور لاش کو سوٹ کیس سے باہر نکلوا کر لاش کا پنچنامہ بھر پوسٹ مارٹم لئے بھیج دیا۔