ETV Bharat / state

بہرائچ: دو لڑکیوں کی مشتبہ حالت میں موت - ضلع بہرائچ کے رام گاؤں

ضلع بہرائچ کے رام گاؤں علاقے میں اتوار کی رات دو لڑکیوں کی لاشیں ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

بہرائچ: دو لڑکیوں کی مشتبہ حالت میں موت
بہرائچ: دو لڑکیوں کی مشتبہ حالت میں موت
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 2:13 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے رام گاؤں علاقے میں دو بچیوں کی لاشیں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہیں۔ جس سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج د ی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں بچیوں میں گہری دوستی تھی اور اتوار کو دونوں گھر سے گھاس کاٹنے کی بات کہہ کر نکلی تھیں۔ رات میں ان کی لاشیں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہیں۔

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(دیہات) اشوک کمار نے پیر کو بتایا کہ رام گاؤں علاقے کے گرام لونین پوروا میں اتوار کی رات دو لڑکیاں پریما(17)و لکشمی(15) کی لاشیں ڈوپٹے کے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی ہیں۔ بتایا جا رہا کہ دونوں کے مابین کافی گہری دوستی تھی۔ دونون گھر اور کھیت کا کام ساتھ ساتھ کرتی تھیں۔

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ 'گاؤں کے لوگوں سے پوچھ گچھ میں پتا چلا ہے کہ دونوں کے اہل خانہ ان کی دوستی سے ناخوش تھے۔ گھر والوں کے منع کرنے کے باجود دونوں ساتھ ساتھ رہتی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.