ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں کجھور کی فروخت خوب ہوتی ہے، کیونکہ کھجور سے افطار کرنا سنت ہے، ایسے میں روزے دار افطار میں کھجور کا استعمال ضرور کرتے ہیں۔
اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں امروہہ گیٹ کے پاس کھجور کا بازار لگتا ہے۔ امروہہ گیٹ کا بازار 'کھجور بازار' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس بازار میں مختلف اقسام کی کھجوریں دستیاب ہوتی ہیں، جیسے اجوا کھجور، عربی کھجور، ایرانی کھجور، کیمیا کھجور کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کی کھجوریں یہاں مل جاتی ہیں۔
دکانداروں نے بتایا کہ 120 روپے سے لے کر چار ہزار روپے تک کی کھجوریں بازار میں موجود ہیں، اور ان کھجوروں کی خریداری بھی خوب ہوا کرتی تھی، لیکن اس بار ایسا نہیں ہے۔
دکانداروں کے مطابق ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں کھجور کا اچھا خاصہ کاروبار ہوا کرتا تھا، لیکن لاک ڈاؤن کے باعث عوام کے پاس پیسہ نہیں ہے۔ بس ضرورت کے مطابق ہی روزہ دار کھجوروں کی خریداری کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
گجرات: بڑودہ کی جہانگیر پورا مسجد کووڈ سینٹر میں تبدیل
غورطلب ہے کہ پیر کے روز الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش کے پانچ اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد لوگوں میں مزید تشویش پائی جا رہی ہے۔ تاہم، ریاستی حکومت نے ان اضلاع میں لاک ڈاؤن کا اعلان نہیں کیا ہے۔