ETV Bharat / state

درگاہ اعلیٰ حضرت کے 103 ویں عرس کا پوسٹر جاری - بریلی کی خبریں

عرس رضوی کے تعلق سے درگاہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عرس کی تمام تقریبات حکومت کی جاری کردہ کووڈ گائیڈ لائن کے تحت منعقد کی جائیں گی۔

درگاہ اعلیٰ حضرت کے 103 ویں عرس کا پوسٹر جاری

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 1:48 AM IST

اترپردیش کے بریلی میں درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی کا 103 ویں عرس رضوی کا درگاہ انتظامیہ نے پوسٹر جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق عرسِ رضوی کا آغاز 2 اکتوبر 2021ء کو ہوگا۔

درگاہ اعلیٰ حضرت کے 103 ویں عرس کا پوسٹر جاری
درگاہ اعلیٰ حضرت کے 103 ویں عرس کا پوسٹر جاری

عرس رضوی کے تعلق سے درگاہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عرس کی تمام تقریبات حکومت کی جاری کردہ کووڈ گائیڈ لائن کے تحت منعقد کی جائیں گی۔

درگاہ اعلیٰ حضرت کے سرپرست حضرت سبحان رضا خاں سبحانی میاں اور درگاہ کے سجادہ نشین مفتی حضرت احسن رضا خاں احسن میاں نے واضح کر دیا ہے کہ ملک کی تمام ریاستوں اور اضلاع سے آنے والے زائرین کو بریلی آنے کے بجائے اپنے گھروں میں رہکر ہی عرسِ رضوی کی تقریبات میں شرکت کرنی چاہیے۔ طے شدہ تاریخ، دن اور وقت پر اپنے گھروں میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں اور خانوادۂ رضویہ کے اہم بزرگانِ دین کے قل شریف میں شرکت کریں۔

درگاہ کی آئی ٹی سیل نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر قل کی تقریبات کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس برس پڑوسی ملک نیپال کے متعدد مدارس میں بھی عرسِ رضوی کا انعقاد کیا جائےگا۔ یہاں بریلوی مسلک کے علماء نے نیپال میں عرس رضوی کے تعلق سے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اردو اکادمی، مدرسہ تعلیمی بورڈ، حج کمیٹی سمیت متعدد منتظمہ کمیٹی کی تشکیل نو

عرس کے پہلے دن یعنی 2 اکتوبر کو پرچم کشائی کی رسم کے ساتھ کے ساتھ عرسِ رضوی کا آغاز ہوجائےگا۔ شہر کے اعظم نگر میں قدیمی روایت کے تحت ایک خاص گھر سے پرچم اُٹھایا جائےگا۔ وہاں سے پرچم کو درگاہ اعلیٰ حضرت پر لایا جائےگا۔ وہاں سے درگاہ کے سرپرست اس پرچم کو لیکر عرس گاہ یعنی فضل الرحمٰن اسلامیہ انٹر کالج پہنچیں گے۔

عرس گاہ کے گیٹ پر پرچم لگانے کی رسم کے ساتھ عرس رضوی کا آغاز ہو جاتا ہے۔ اسی دن رات میں حجت الاسلام کے قل کی رسم ادا کی جائےگی۔ اسی دن رات میں طرحی آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ بھی ہوتا ہے۔ عرسِ رضوی کے دوسرے دن یعنی 3 اکٹوبر کو جیلامی میاں، ریحانِ ملّت اور مفتی اعظم ہند کے قل کی رسم ادا کی جائےگی۔

عرسِ رضوی کے تیسرے دن یعنی 4 اکتوبر کو صبح سے ہی نعت و منقبت اور تقاریر کا سلسلہ شروع ہو جائےگا۔ دن میں 2 بجکر 38 منٹ پر اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی کے 103 ویں عرس کی رسم ادا کی جائےگی۔ قل شریف کی رسم ادائگی کے ساتھ عرس کا اختتام ہو گا۔

درگاہ اعلیٰ حضرت کے صحافتی ترجمان ناصر قریشی نے بتایا کہ اعلیٰ حضرت کے تین روزہ عرس کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ فی الحال، پروگرام کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔ اس عرس میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند پہنچتے ہیں۔ اس کے لیے، تمام زائرین، عقیدت مند اور مریدین مسلسل درگاہ انتظامیہ سے رابطہ قائم کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.