ETV Bharat / state

اے ایم یو میں دارا شکوہ چیئر کا قیام

author img

By

Published : Oct 9, 2019, 7:44 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داراشکوہ چیئر قائم کرنے جبکہ جامعہ میں دارا شکوہ کو کورس میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اے ایم یو میں داراشکوہ چیئر کا قیام

ریاست اترپردیش میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے داراشکوہ کی گنگا جمنی تہذیب پر مبنی تعلیمات، ہندو مت کو یورپ اور مغرب میں متعارف کرانے کے لیے یونیورسٹی میں داراشکوہ چیئر قائم کرنے جبکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے داراشکوہ کو کورس میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دونوں یونیورسٹیز کے وائس چانسلر نے یہ اعلان قومی اردو کونسل برائے فروغ اردو زبان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ داراشکوہ پر اے ایم یو میں ایک چیئر قائم کی جائے گی تاکہ دارا شکوہ کے بارے میں تحقیق کا کام کیا جاسکے اور ان کی فکر اور ان کے کثرت میں وحدت کے فلسفے سے نئی نسل کو روشناس کرایا جاسکے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس کی منظوری فائنانس کمیٹی سے مل چکی ہے اور منظوری کے لیے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کو بھیجا جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ '50 اپنشد کا ترجمہ فارسی میں کیا گیا، جس کی وجہ یورپ اور مغرب کے لوگ ہندو کلچر سے واقف ہوئے۔'

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس موقع پر اعلان کیا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اکیڈمک کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ داراشکوہ چیئر کا قیام کرے گی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ 'جامعہ میں داراشکوہ سے متعلق چیزیں جامعہ کے کورس میں شامل کی جائیں گی اور ہر شعبے میں اسے پڑھایا جائے گا تاکہ بچے اس کی تایخ سے واقف ہوسکیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'داراشکوہ کا تاریخ میں ایک مقام ہے جسے صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا گیا جو اب پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہندو مسلم بھائی چارے کے لیے ان کی سوچ بہت اہمت کی حامل تھی۔'

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.