ETV Bharat / state

ربیع اور آم کی فصل کو نقصان - پھلوں کے بادشاہ آم کا بور کو زبردست نقصان

مارچ میں تین دور کی ہونے والی موسلا دھار بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے ربیع کی فصلوں کو نقصان ہوا ہے جب کہ پھلوں کے بادشاہ آم کا بور کو زبردست نقصان ہوا ہے۔

ربیع اور آم کی فصل کو نقصان
ربیع اور آم کی فصل کو نقصان
author img

By

Published : Mar 15, 2020, 2:25 PM IST

بے وقت ہونے والی موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے ریاست اتر پردیش کے علاوہ کئی دیگر مقامات میں آم کی فصل کو نقصان ہوا ہے۔

کہیں آم کے بور کو نقصان ہوا ہے تو کچھ مقامات پر موسم کی وجہ پولینیشن کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے۔ یہ صورت حال گزشتہ کئی دنوں سے بادل اور کم درجہ حرارت کی وجہ سے پولینیشن کی کمی سے ہوئی ہے۔

مرکزی باغبانی ادارہ لکھنؤ کے ڈائریکٹر شیلندر راجن کے مطابق 20 مارچ کے بعد درجہ حرارت کے بڑھنے کا امکان ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو بور کی نشو ونما ٹھیک سے نہیں ہو پائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 'درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ اور نمی کی وجہ سے آم میں پھوپھوندی پیدا ہونے والی بیماریوں اور کئی دوسری بیماریوں کے لگنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس سے متاثر ہونے پر آم کی فصل کو نقصان ہو سکتا ہے۔

بھارتی زراعت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زرعی ٹیکنالوجی تجزیاتی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر جے پي ایس ڈباس نے بتایا کہ 'بے موسم بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے گندم، دلهن، تلهن، سبزیاں، آلو اور اسپغول کی فصل کو نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے نقصان کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ اعداد و شمار کے آنے پر اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ڈا کٹرڈباس نے بتایا کہ 'اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب میں متعدد مقامات پر گندم کی فصل گر گئی ہے جس سے دانے کا نشو و نما کم ہو جائے گا۔

جہاں گندم پکنے کی صورت میں ہے وہاں اولوں سے دانوں کو نقصان ہوا ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ گندم کی كٹائی کے حوالہ سے ہے کیونکہ کمبائن سے گرے گندم کی كٹائی نہیں ہوگی۔

اسے اب مزدوروں سے کٹوانا ہوگا، جس کی وجہ سے کسانوں کو اجرت پر زیادہ خرچ کرنا پڑے گا۔ وزارت زراعت نے اس بار گندم کی پیداوار 10 کروڑ 62 لاکھ ٹن ہونے کا اندازہ لگایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'زیادہ تر مقامات پر سرسوں کی فصل پک کر تیار ہے جن کے دانوں کو بارش اور اولے سے نقصان ہوا ہے۔

اس بار 91 لاکھ ٹن سرسوں کی پیداوار ہونے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ چنے اور مٹر کی فصل کو بھی نقصان ہوا ہے۔ نمی کی وجہ ان پودوں کی افزائش بڑھاتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی پھلی میں سوراخ کرنے والے کیڑا کے لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ملک میں اس وقت ایک کروڑ 12 لاکھ ٹن چنے کی پیداوار کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

ڈاکٹر ڈباس نے بتایا کہ 'آلو کی جس فصل کی كھدائی کرلی گئی ہے اور یا جس کی كھدائی کی جانی ہے ان دونوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔ یہ اثر ان کے اسٹوریج پربھی ہوگا۔

ٹماٹر، مرچ، بیگن، توری اور گھئیا کی فصل میں لالري (ریڈ پمكن بیٹل) نامی بیماری کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔ اس میں یہ کیڑے پتوں کو کھا جاتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کھیت میں پانی جمع رہتا ہے تو اس سےبیلیں سڑ جاتی ہیں ۔

راجستھان اور گجرات میں ا سپغول کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔

قومی دارالحکومت علاقہ میں مارچ میں اب تک 110 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ژالہ باری بھی ہوئی اور 40 سے 60 کلو میٹر کی رفتار سے ہوا چلی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.