ETV Bharat / state

Dada Miyan URS دادا میاں کا مزار بلا تفریق مذہب وملت فر قہ وارانہ ہم آہنگی کا مرکز، صباحت حسن شاہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 4:37 PM IST

حضرت خواجہ محمد نبی رضاشاہ المعروف دادا میاں ؒ کا  ۶۱۱ /  ویں سالانہ عرس کا آغاز نہایت ہی شان و شو کت کے ساتھ آج سے باضابطہ طور سے شروع ہو گیا ہے۔  دادا میاں ؒ کا مزار بلا تفریق مذہب وملت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مر کز ہے۔

دادا میاں کا مزار بلا تفریق مذہب وملت فر قہ وارانہ ہم آہنگی کا مرکز: صباحت حسن شاہ

لکھنؤ:دادامیاں ؒ نے انسانیت کی دنیا کے سامنے ایسی مثال پیش کی۔ جس کی روشنی ہر طرف بکھری ہو ئی ہے۔ آپ نے اپنی مختصر سی عمر میں اتنا کام کر دکھایا جس کی مثال آج کے زمانے میں ملنا مشکل ہے۔ اس کی جیتی جاگتی مثال ملک و بیرون ملک میں لاکھوں کی تعداد میں پھیلے ہو ئے مریدین و عقیدت مند ہیں۔

دادا میاں 25 / ربیع الاول شریف ۴۸۲۱؁ ھ ہجری مطا بق۷۶۸۱ ؁ ء عیسوی بروز دوشنبہ قصبہ بھینسونڑی رام پور یو پی میں میں پیدا ہوئے۔تعلیم پوری کرنے کے بعد۶۸۸۱ ؁ ء عیسوی میں فوج میں ملازم ہو گئے۔ اسی درمیان بنگال میں حضرت سیدنا مولانا عبد الحئی چاٹگامی ؒ کے مرید ہو گئے۔ پھرخلافت اور اجازت کے بعد ۴۰۹۱ ؁ء عیسوی میں لکھنؤ میں تشریف لائے۔ اور محلہ صدر بازار میں قیام کیا۔آپ کی بڑی نرالی شان تھی۔ آپ کا دربار ہر ایک کے لئے کھلا رہتا ہے۔ آپ کی بارگاہ سب کے لئے یکساں ہے۔

آپ کا وصال شریف ۴۲ ربیع الاول ۹۲۳۱ ؁ ھ ہجری بمطابق ۱۱۹۱ء؁ عیسوی بروز اتوار لکھنؤمیں ہوا۔ اور اسلامیہ قبرستان مال ایو ینیومیں اپنی پسند کی جگہ پر مدفون ہو ئے۔آپ کا سلسلہ، سلسلہ جہانگیریاہے۔ جو سلسلہ قادریہ،چشتیہ، سہر وردیا، فردوسیا، نقشبندیہ،ابوالعلائیہ کے مجموعے کا نام ہے۔

حضرت خواجہ محمد نبی رضا شاہ المعروف دادا میاں ؒ کا ہر سال پانچ روزہ عرس بڑی شان و شوکت کے ساتھ ہوا کر تاہے۔اس سال کا عرس ۸/ اکتوبر سے ۲۱ /اکتوبر بروز اتوار تا جمعرات آستانہ دادا میاں خانقاہ شاہ رضا مال ایوینیومیں ہوگا۔اس میں ذکر،میلاد شریف، طرحی مشاعرہ، چادر پوشی، حلقہ ذکر،محفل سماع،عالمی سیمینار،غسل و صندل کا پروگرام ہو گا۔ جس میں شریک ہونے کے لئے ملک بھر سے لاکھوں لو گ تشریف لائیں گے۔اور اپنی مرادیں حاصل کریں گے۔

اس ضمن میں ایک آل انڈیا سیمینار کا پروگرام بھی ہوگا۔ جس کا عنوان حصول معرفت اور شاہ رضا ہے جس کے ذریعہ دادا میاں ؒ کی تعلیمات کو لوگوں کے سامنے لایا جائے گا۔جس میں معروف اسلامک اسکلر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین صاحب،شعبہء اردو،جواہرلعل یونیورسٹی، نئی دہلی سے ارہے ہیں۔ اس کے علاوہ لکھنؤ کے قرب و جوار کے علمائے بھی شریک ہونگے۔ سیمینار کے ذریعہ دادا میاں کی تربیت جو مریدین کے لئے آپ نے بتائی ہے اس کاطریقہ بتایا اور سکھایاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Arabic and Islamic Calligraphy خطاطی ماضی کی یادوں کو زندہ رکھنے کا فن

اسی کے ساتھ ساتھ پرنٹ میڈیا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسییشن حضرت گنج کی جانب سے درگاہ دادا میاں میں چارد پیش کی جائے گی۔ ضلع و محکمہ انتظامیہ نے بھی اس بار معقول انتظام کئے ہیں۔ بلکہ گزشتہ سال سے بہتر انتظام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر فرحت حسن خاں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.