ETV Bharat / state

Cyber And Narcotics Cell نوئیڈا میں کھولا گیا سائبر اینڈ نارکوٹکس سیل

نوئیڈا کی پولیس کمشنر لکشمی سنگھ نے گوتم بدھ نگر پولیس کمشنریٹ کے سیکٹر-108 کے دفتر میں سائبر سیل اور نارکوٹکس سیل کے لیے 24 گھنٹے چلنے والے ہیلپ لائن نمبر جاری کئےCyber And Narcotics Cell

نوئیڈا میں کھولا گیا سائبر اینڈ نارکوٹکس سیل

author img

By

Published : Feb 18, 2023, 2:28 PM IST

نوئیڈا میں کھولا گیا سائبر اینڈ نارکوٹکس سیل

نوئیڈا:ریاست اتر پردیش نوئیڈا کی پولیس کمشنر لکشمی سنگھ نے بتایا کہ نارکوٹکس سیل کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر 0120-4846101 جاری کیا گیا ہے۔ نوئیڈا سمیت پورے این سی آر میں بڑے پیمانے پر منشیات کی سپلائی ہو رہی ہے۔ یہ منشیات یہاں کے اسکولوں، کالجوں، ہوٹلوں، ریستورانوں اور کئی عوامی مقامات پر فروخت ہو رہی ہیں۔ اس منظم گینگ کی کمر توڑنے کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے ایک گائیڈ لائن آئی ہے۔اس کی بنیاد پر ریاستی حکومت نے انسداد منشیات ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ اب اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس ضلع میں بھی کام کرے گی۔ پون کمار کو اس کا انچارج بنایا گیا ہے۔
60 دنوں میں منشیات کے 79 کیس سامنے آئے:

لکشمی سنگھ نے کہا کہ گزشتہ دو مہینوں میں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق 79 معاملے درج کئے گئے ہیں اور 92 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے بڑے پیمانے پر منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع کے لوگ اوپر دیئے گئے نمبروں پر منشیات کی فروخت کے بارے میں معلومات دے سکتے ہیں۔ ان کے بارے میں معلومات کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے گا۔

سائبر کرائم کو روکنے کے لیے 24 گھنٹے کام کیا جائے گا:
گوتم بدھ نگر نوئیڈا نے سال 2022 میں سائبر دھوکہ دہی سے متعلق 8 ہزار کیس درج کیے ہیں۔ کمشنریٹ پولیس کی کوششوں سے تقریباً ایک کروڑ روپئے کی نقد رقم واپس لوٹایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Viral Video Of Distributing Beers کنواریوں میں نامعلوم شخص کی جانب سے بیئر کی تقسیم، وائرل ویڈیو کے بعد مقدمہ درج

پولیس کمشنر لکشمی سنگھ نے کہا کہ سائبر فراڈ کا شکار جتنی جلدی اپنے ساتھ کی گئی دھوکہ دہی کے بارے میں معلومات دے گا، اسے اتنا ہی زیادہ فائدہ مل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جرائم سے پاک کرنا ہمارا ہدف ہے اور ہم اور ہماری ٹیم ان کوششوں میں مصروف ہے تاکہ شہری بلا خوف و خطر زندگی گزار سکیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.