ETV Bharat / state

سی آر پی ایف پر حملے کا معاملہ: دفاعی وکیل نے دلائل پیش کیے

author img

By

Published : Sep 3, 2019, 11:52 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:07 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع سی آر پی ایف کیمپ پر حملے کے ملزمان کی جانب سے دفاعی وکیل نے عدالت میں جرح کی اور سی آر پی ایف حملے کے تمام 8 ملزمان کو سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان رامپور عدالت میں پیش کیا گیا۔

رامپور واقع سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کیمپ

رامپور واقع سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کیمپ پر 2008 میں ہوئے جان لیوا حملے کے سلسلے میں مقامی عدالت میں جاری مقدمے میں سرکاری وکیل کی بحث مکمل ہونے کے بعد آج سے ملزمان کے دفاعی وکیل ایم ایس خان نے عدالت میں ملزمان کی جانب سے بحث کا آغاز کر دیا ہے۔

دہلی سے تشریف لائے سینیئر وکیل ایم ایس خان نے اپنے دلائل اور ثبوتوں کو ضلعی عدالت کے جج کے سامنے پیش کیا۔

واضح رہے کہ رامپور سی آر پی ایف کیمپ پر یکم جنوری 2008 میں نئے سال کا جشن منانے کے دوران جان لیوا حملہ ہوا تھا جس میں پولیس کے آٹھ جوان ہلاک ہو گئے تھے۔

اس حملے کو سی آر پی ایف افسران نے شدت پسندانہ حملہ قرار دے کر مشتبہ افراد کے خلاف مقدمے دائر کرائے گئے تھے جس کے بعد مختلف مقامات میں کچھ افراد کو پولیس نے حراست میں لیکر اس حملے کا قصوروار قرار دیا تھا اور ان سے پوچھ گچھ کے بعد ان کو جیل بھیج دیا تھا۔
اس معاملے میں جنگ بہادر عرف بابا خان، عمران شہزاد، محمد فاروق، کوثر خان، غلام خاں اور محمد شریف کو الگ الگ جگہوں سے گرفتار کیا گیا تھا اور پوچھ گچھ کرنے کے بعد پولیس نے اس معاملے میں فہیم ارشد انصاری اور صباح الدین عرف صبا کو ملزم بنایا اور ان سب کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
آج کی شنوائی کے بعد عدالت نے آئندہ 13 ستمبر 2019 کی نئی تاریخ مقرر کی ہے جس میں دفاعی وکیل کی جانب سے بحث کی جائے گی۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع سی آر پی ایف کیمپ پر حملے کے ملزمان کے دفائی وکیل نے کی عدالت میں بحث۔ سی آر پی ایف حملے کے تمام 8 ملزمان کو سخت حفاظتی بندوست کے درمیان رامپور عدالت میں پیش کیا گیا۔

Body:وی او۔ ۱
رامپور واقع سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کیمپ پر 2008 میں ہوئے جان لیوا حملے کے سلسلے میں مقامی عدالت میں جاری مقدمے میں سرکاری وکیل کی بحث مکمل ہونے کے بعد آج سے ملزمان کے دفائی وکیل ایم ایس خان نے عدالت میں ملزمان کی جانب سے بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ دہلی سے تشریف لائے سینئر وکیل ایم ایس خان نے اپنے دلائل اور ثبوتوں کو ضلعی عدالت کے جج کے سامنے پیش کیا۔
یاد رہے کہ رامپور سی آر پی ایف کیمپ پر یکم جنوری 2008 میں نئے سال کا جشن منانے کے دوران جان لیوا حملہ ہوا تھا۔ جس میں ایک رکشہ پولر سمیت پولیس کے آٹھ جوان شہید ہو گئے تھے۔ اس حملے کو سی آر پی ایف افسران نے دہشت گردانہ حملہ قرار دیکر مشتبہ افراد کے خلاف مقدمے دائر کرائے تھے۔ جس کے بعد مختلف مقامات میں کچھ افراد کو پولیس نے حراست میں لیکر اس حملے کا قصوروار قرار دیا تھا اور ان سے پوچھ گچھ کے بعد ان کو جیل بھیج دیا تھا۔
اس معاملے میں جنگ بہادر عرف بابا خان، عمران شہزاد، محمد فاروق، کوثر خان، غلام خاں اور محمد شریف کو الگ الگ جگہوں سے گرفتار کیا گیا تھا اور پوچھ گچھ کرنے کے بعد پولیس نے اس معاملے میں فہیم ارشد انصاری اور صباح الدین عرف صبا کو ملزم بنایا اور ان سب کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
آج کی سنوائی کے بعد عدالت نے آئندہ 13 ستمبر 2019 کی نئی تاریخ دی ہے، جس میں دفائی وکیل کی جانب سے بحث کی جائے گی۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
Last Updated : Sep 29, 2019, 9:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.