اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں لکھنؤ کے لوک بھون میں منعقد ایک پروگرام کے ذریعے یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے تقریباً ڈیڑھ کروڑ ای شرم کارڈز ہولڈرز کے کھاتے میں ایک ایک ہزار روپیے کی رقم ٹرانسفر کی تھی جس کے بعد سے ای شرم پورٹل پر ریجسٹریشن E Shram Card Registration کرانے کے لیے سی ایس سی سینٹروں پر لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہے۔
![میرٹھ میں ای شرم کارڈ بنوانے والوں کی تعداد میں اضافہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-mrt-01-esharamcardkeliye-specialpkg-10007_09012022195627_0901f_1641738387_795.jpg)
اس ضمن میں ای شرم کارڈ بنوانے E Shram Card Card Registration والے لوگوں کا کہنا ہے کہ روز مرہ کی زندگی میں روزگار نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کی جانب سے دی جارہی امداد سے استفادہ کرنے کے لیے وہ ای شرم کارڈ بنوا رہے ہیں، وہیں کچھ کارڈ ہولڈر کا کہنا ہے کہ انہوں نے پیسے کے لیے کارڈ تو بنوایا ہے لیکن ان کے کھاتے میں کوئی پیسہ نہیں آیا ہے۔
![میرٹھ میں ای شرم کارڈ بنوانے والوں کی تعداد میں اضافہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-mrt-01-esharamcardkeliye-specialpkg-10007_09012022195627_0901f_1641738387_1079.jpg)
![میرٹھ میں ای شرم کارڈ بنوانے والوں کی تعداد میں اضافہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-mrt-01-esharamcardkeliye-specialpkg-10007_09012022195627_0901f_1641738387_685.jpg)
مزید پڑھیں:
سی ایس سی سینٹر انچارج کا کہنا ہے کہ 25 دسمبر سے ای شرم اور مزدور کارڈ بنوانے کے لئے لوگ سینٹر پر کثیر تعداد میں آرہے ہیں۔ وہیں متعلقہ محکمہ کے افسران نے بتایا کہ کورونا مہاماری نے کامگار طبقہ کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے ایسے میں کامگاروں کی مدد کے لیے جو بھی فلاحی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں ان اسکیمز کو عوام تک پہنچانے کی کوشش جاری ہے۔