ETV Bharat / state

غازی آباد میں مزدوروں کا جمِ غفیر

اتر پردیش کے شہر غازی آباد کے گھنٹہ گھر رام لیلا میدان اور کوی نگر رام لیلا میدان میں مہاجر مزدوروں کا جم غفیر گھر جانے کے لیے امڈ پڑا اس دوران سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا گیا اور پولیس نے انہیں قابو کرنے میں ناکام رہی۔

غازی آباد میں مزدوروں کا جمِ غفیر
غازی آباد میں مزدوروں کا جمِ غفیر
author img

By

Published : May 18, 2020, 11:37 PM IST

بہار اور اتر پردیش جانے والے مہاجر مزدوروں کا جم غفیر،گھر جانے کے لیے ٹرین پکڑنے اور رجسٹریشن کرانے کے لیے گھنٹہ گھر رام لیلا میدان اور کوی نگر مقامات پر مزدوروں کا سیلاب امڈ آیا لیکن انتظامیہ کی ناکامی کا سلسلہ یہاں بھی جاری رہا اور اس ہجوم پر قابو کرنے میں پوری طرح ناکام رہی۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور یہ مزدور گھر جانے کے لیے بے چین تھے اسی وجہ سے وہ یہاں اکٹھا ہوئے تھے انتظامیہ کو چاہیے تھا کہ نظم و ضبط کی بالادستی قائم کرتی ،لیکن یہاں ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔

آج بہار جانے والی 6 ٹرینوں کے لیے رام لیلا میدان گھنٹہ گھر میں تقریباً چار ہزار افراد کا رجسٹریشن کیا گیا اور انہیں پاس جاری کیا گیا ہے۔

جبکہ رام لیلا گراؤنڈ میں اب بھی قریب تین ہزار افراد موجود ہیں جن کے ناموں کا اندراج نہیں اندراج نہیں ہوا ہے اور وہ گھر جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انتظامیہ نے رجسٹریشن کا عمل روک دیا ہے جس کا مزدوروں نے احتجاج کیا جس کے بعد اے ڈی ایم سٹی شیلندر سنگھ اور ایس پی سٹی منیش مشرا نے لوگوں کو سمجھا کر پرسکون کیا لیکن مزدور اس بات کا اصرار کر رہے ہیں کہ انہیں کسی بھی طرح گھر بھیج دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.