مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے کئی اضلاع میں غیر موسمی بارش نے عام لوگوں کی زندگی مفلوج کر دی ہے۔ مظفر نگر میں 3 دن سے جاری بارش کی وجہ سے کئی کچے مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔ آسمانی بجلی گرنے سے ایک کسان شدید زخمی ہو گیا ہے۔ بےموسم بارش کی وجہ سے نقصانات کا سامنا کرنے والے کسانوں کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بے موسم بارش کی وجہ سے ہوئے نقصان کا سروے کرنے کے بعد انکوائری رپورٹ حکومت کو بھجوا دی جائے گئ تاکہ متاثرہ کسانوں کو معاوضہ مل سکے۔
مزید پڑھیں:Rains, Hailstorm in UP اترپردیش میں بارش اور ژالہ باری کا دور جاری، حکومت الرٹ
پھلوں کا کاروبار کرنے والے کاشتکاروں کے مطابق اس سال آم کی زیادہ پیداوار کے بہت زیادہ امکانات تھے ،لیکن تیز بارش اور ہواؤں نے آم کی پیداوار کو مکمل طور پر برباد کر دیا ہے۔باغات والوں کے مطابق لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ محکمہ زراعت کے دفاعی افسر یتندر سنگھ نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ 2 دنوں سے بے موسم بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے تقریباً 20 فیصد گندم سرسوں، پھل اور سبزیاں برباد ہو گئی، جن کھیتوں میں پانی بھر گیا ہے وہاں پر کسانوں کی فصلوں کی ریکوری کے کوئی آثار نہیں نظر آتے دکھائی دے رہے ہیں۔ مظفر نگر ضلع انتظامیہ نے متاثرہ کسانوں کے لیے ایک کمیٹی بنا کر سروے کر ایک رپورٹ تیار کی جا رہی ہے اور اس رپورٹ کو حکومت کو بھیج دی جائے گی تاکہ کسانوں کو ان کی فصل کا معاوضہ مل سکے۔