کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ گرمی شدت اور خشک موسم کی وجہ سے کھیتوں میں لہلہاتی فصل سوکھ رہی ہے، حتیٰ کہ کاشت کاروں کو اپنی پونجی نکالنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔
اس علاقے میں جن فصلوں کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان میں بھنڈی اور اُرد دال کے پودے کو زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔
اس کا سبب کاشت کار یہ بتا رہے ہیں کہ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے ۔
کاشت کاروں نے ریاستی اور مرکزی حکومت سے مانگ کی ہے کہ کاشت کاروں کی جانب توجہ دی جاۓ اور کم سے ہر کھیت میں ایک ٹیوب وویل کی سہولت فراہم کی جاۓ، تاکہ دال اور سبزیوں کی نقصان سے بچایا جا سکے ، نیز انھوں نے جو پونجی لگاءی ہے وہ بھی وصول ہو سکے۔ کیوں کہ انہوں زبرست خسارہ ہو رہا ہے۔