ETV Bharat / state

علی گڑھ: بارش کی وجہ سے زراعت میں ہونے والے نقصان کا معاوضہ ملے گا

علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ کے سروے کے مطابق موسلادھار بارش کی وجہ سے زراعت کو پہنچنے والے نقصانات میں اگلاس اور خیر تحصیل کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، 29142 کسان بارش سے متاثر ہوئے ہیں، جس کے لیے تقریباً 12 کروڑ روپے معاوضہ تجویز کیا گیا۔

'بارش کی وجہ سے زراعت میں ہونے والے نقصان کا معاوضہ ملے گا'
author img

By

Published : Oct 25, 2021, 5:05 PM IST

ایک اندازے کے مطابق حالیہ بارش سے ضلع علی گڑھ کے 9125.99 ہیکٹر رقبے میں دھان کی فصل کو نقصان ہوا ہے۔ سروے کے مطابق سب سے زیادہ نقصان اگلاس اور خیر تحصیل کے علاقے کے کاشتکاروں کو ہوا ہے۔

ویڈیو
ضلع انتظامیہ نے سروے کے بعد بارش کی وجہ سے فصلوں کے نقصان کی رپورٹ تیار کی ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق کسانوں میں 12 کروڑ 90 لاکھ 9 ہزار 307 کا معاوضہ کسانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ سبھی کسانوں کو 13500 فی ہیکٹر کے حساب سے معاوضہ ملے گا۔ ضلع افسر نے رپورٹ حکومت کو بھجوادی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر رام پراویش پٹیل نے بتایا

موسلادھار بارش اور ہوا سے دھان کے ساتھ ساتھ آلو کی فصل کو بھی نقصان ہوا ہے۔ اس وقت دھان کی فصل کٹائی پر تھی تقریباً 40 فیصد فصل کٹ چکی تھی اور کہیں کہیں 60 فیصد بھی فصل کٹ چکی تھی۔ ہمارے افسر فصل بیمہ یوجنا کے تحت کسانوں کے ہوئے نقصان کا فارم بھروایا رہے ہیں۔

کسانوں کے دعویٰ کے مطابق ہم پلاٹ پر جاکر سروے کریں گے کہ ان کا کتنا نقصان ہوا ہے اسی کے مطابق ان کو معاوضہ دلوایا جائے گا۔ کل فصل کی قیمت میں سے جتنا فیصد نقصان ہوا ہے اسی کے مطابق انہیں معاوضہ دیا جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.