ETV Bharat / state

ایودھیا: پولیس تصادم میں تین انعامی بدمعاش گرفتار - ایودھیا میں تین بدمعاش گرفتار

ایودھیا پولیس نے آج تین انعامی بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار بدمعاشوں کے قبضے سے تین طمنچے، کارتوس، دو موبائل، چوری کی بائیک برآمد کی گئی ہے۔

پولیس تصادم  میں تین انعامی بدمعاش گرفتار

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 10:59 PM IST

اترپردیش کے ضلع ایودھیا کے باقی پور کوتوالی علاقے میں پولیس کے ساتھ ہوئے تصادم میں فرار چل رہے تین انعامی بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ کوتوالی بیکا پور پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے مشترکہ طور سے کاروائی کرتے ہوئے اطلاع کی بنیاد پر ندھیاوا موڑ چورے بازار کے نزدیک چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں کو روکنے کی کوشش کی۔ خود کو گھرا دیکھ بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے ذریعہ کی گئی جوابی کاروائی میں شبھم اور پرمود زخمی ہوگئے۔ جنہیں ان کے ساتھی ابھیشیک عرف پرویش کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:پونچھ: گمشدہ اور چوری ہوئے 30 موبائل فون برآمد

گرفتار بدمعاشوں کے قبضے سے تین طمنچے، کارتوس، دو موبائل، چوری کی بائیک برآمد کی گئی ہے۔ زخمیوں کو استپال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمین شاطر قسم کے مجرم ہیں جن کی گرفتاری پر 25۔25ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.