سنبھل: اترپردیش کے سنبھل میں واقع اسمولی تھانہ علاقے کے شہباز پور کلاں گاؤں میں اتوار کی صبح ایک نوجوان ایک نومولود کی لاش کو قبر سے نکال رہا تھا۔ اسی دوران گاؤں کے لوگ وہاں پہنچ گئے۔ گاؤں کے لوگوں نے اس شخص کو پکڑ کر بری طرح پیٹا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اعظم نام کا ملزم جھاڑ پھونک اور تنتر منتر کے لیے نومولود بچے کی لاش کو باہر لے جا رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم تانترک کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔
-
#SPSambhal कुलदीप सिंह गुनावत के निर्देशन में जनपद में कानून/शांति व्यवस्था के दृष्टिगत क्षेत्राधिकारी व समस्त थाना/चौकी प्रभारियों द्वारा प्रमुख बाजारों/होटल/ढाबा/भीड़ वाले स्थानों/आबादी क्षेत्रों में #Footpatrolling कर संदिग्ध व्यक्ति/वाहनों की चेकिंग की गयी। #UPPolice pic.twitter.com/p2wQh3xoRA
— SAMBHAL POLICE (@sambhalpolice) October 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#SPSambhal कुलदीप सिंह गुनावत के निर्देशन में जनपद में कानून/शांति व्यवस्था के दृष्टिगत क्षेत्राधिकारी व समस्त थाना/चौकी प्रभारियों द्वारा प्रमुख बाजारों/होटल/ढाबा/भीड़ वाले स्थानों/आबादी क्षेत्रों में #Footpatrolling कर संदिग्ध व्यक्ति/वाहनों की चेकिंग की गयी। #UPPolice pic.twitter.com/p2wQh3xoRA
— SAMBHAL POLICE (@sambhalpolice) October 29, 2023#SPSambhal कुलदीप सिंह गुनावत के निर्देशन में जनपद में कानून/शांति व्यवस्था के दृष्टिगत क्षेत्राधिकारी व समस्त थाना/चौकी प्रभारियों द्वारा प्रमुख बाजारों/होटल/ढाबा/भीड़ वाले स्थानों/आबादी क्षेत्रों में #Footpatrolling कर संदिग्ध व्यक्ति/वाहनों की चेकिंग की गयी। #UPPolice pic.twitter.com/p2wQh3xoRA
— SAMBHAL POLICE (@sambhalpolice) October 29, 2023
گاؤں شہباز پور کلاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی قبروں سے لاشیں چوری ہونے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ اسی لیے اس بار گاؤں کے لوگ لاش چوری کرنے والے شخص کی تلاش میں تھے۔ شہباز پور کلاں گاؤں کے رہنے والے بلال کے بیٹے اختر حسین کی اہلیہ عاصمین نے جمعہ کی رات ایک بچے کو جنم دیا۔ جب نومولود کی طبیعت خراب ہونے لگی تو گھر والے اسے علاج کے لیے گاؤں لے گئے جہاں نومولود وہیں دم توڑ گیا۔ اس نومولود کو ہفتہ کی صبح گاؤں شہباز پور کلاں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
بلال نے بتایا کہ اس کا بڑا بھائی محمد یوسف اتوار کو نومولود کی قبر پر پہنچا جہاں وہ صبح فجر کی نماز کے بعد فاتحہ پڑھنے آیا تھا۔ وہاں اس نے گاؤں کے ایک نوجوان کو بچے کی لاش قبر سے نکالتے ہوئے پکڑ لیا۔ شور مچانے پر آس پاس کے لوگ بھی وہاں پہنچ گئے۔ سب نے مل کر ملزم کی جم کر پٹائی کر دی، بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔
مزید پڑھیں: Brother Killed by Tractor دوسروں کو پھنسانے کے لئے بھائی کا بے دردی سے قتل، ملزم گرفتار
Fake IAS officer Arrested بڈگام میں جعلی آئی اے ایس افسر ساتھی سمیت گرفتار
بلال نے بتایا کہ ملزم جھاڑ پھونک اور تنتر منتر کا کام کرتا تھا۔ وہ صرف تنتر منتر کی خاطر قبرستان سے نومولود کی لاش نکال رہا تھا۔ موقعے پر پہنچے گاؤں والوں نے پہلے اس کی شدید پٹائی کی اور پھر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے بلال کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ملزم کو جیل بھیج دیا۔