ETV Bharat / state

Protest Against Rape And Murder لڑکی کی لاش سڑک پر رکھ کر مقامی باشندوں کا احتجاج - ریاست اتر پردیش کا اہم شہر نوئیڈا

نوئیڈا ضلع میں مقامی باشندوں نے جنسی زیادتی کے بعد قتل کی واردات کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مقامی باشندوں نے مقتولہ کی لاش سڑک پر رکھ کر ناکہ بندی کردی۔

لڑکی کی لاش سڑک پر رکھ کر مقامی باشندوں کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 1:50 PM IST

Updated : Aug 10, 2023, 5:56 PM IST

نوئیڈا :ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہیں۔ پولیس اندھیرے میں ہاتھ پیر مار رہی ہے۔ آج بھی ایک لڑکی کی لاش برآمد ہوئی جس کو لے کر گھر والوں نے زبردست احتجاج کیا۔ متوفیہ کے رشتہ داروں اور مقامی لوگوں نے لاش سڑک کے درمیان رکھ کر احتجاج کیا۔ اس مظاہرے کے دوران سڑک پر زبردست جام ہو گیا۔ اطلاع کے بعد موقع پر بھاری فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ کر لڑکی کے اہل خانہ کو سمجھانے کی کوشش کی۔ مہلوکہ کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ یہ معاملہ کوتوالی 63 کے چھجارسی کا ہے۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق لڑکی کا ایک لڑکے کے ساتھ عشق چل رہا تھا۔ لڑکی مشتبہ حالت میں پائی گئی۔ اسے فوراً غازی آباد کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران آج اس کی موت ہو گئی۔ پولیس متوفیہ کے لواحقین سے رابطے میں ہے۔ پولیس اس کے گھر والوں کی شکایت کے بعد تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Missing Six Years Old Girl Found Dead کھیت سے لاپتہ بچی کی لاش برآمد

اس واقعے کا انکشاف کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ کافی سمجھانے کے بعد گھر والے راضی ہوئے ۔اے سی پی انل یادو نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد کاروائی کر کے ہم معاملے کو سامنے لائیں گے اور جس پولیس والے نے بھی اس معاملے میں کوتاہی برتی ہے اس کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جائے گی۔

Last Updated : Aug 10, 2023, 5:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.