ETV Bharat / state

رامپور: لاک ڈاؤن کے دوران لاوارث لاش کی تدفین - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں لاک ڈاؤن کے دوران لاوارث لاش کی تدفین کی گئی۔ یہ لاش ایک مسلم برقعہ پوش خاتون کی تھی جو رامپور کے سنکرا گاؤں میں ملی تھی۔ تھانہ بھوٹ کی پولیس کے ذریعہ مسلم تنظیم کو دیکر اس کی تدفین کرائی گئی۔

لاک ڈاؤن کے دوران لاوارث لاش کی تدفین
لاک ڈاؤن کے دوران لاوارث لاش کی تدفین
author img

By

Published : Apr 2, 2020, 10:17 AM IST

لاک ڈاؤن کے دوران آج ایک مسلم خاتون کی لاش رام پور کے سنکرا گاؤں کے نزدیک سڑک کے کنارے سے ملی۔ تھانہ بھوٹ کی پولیس نے شناخت نہ ہونے کی وجہ سے پوسٹ مارٹم کے بعد لاوارث لاش کے طور پر اس کی تجویز و تدفین کے لئے فلاحی تنظیم اسلامک یوتھ آرگنائزیشن کے حوالے کی۔

دیکھیں ویڈیو

واضح رہے کہ یہ تنظیم رام پور میں گزشتہ 30 برسوں سے سرگرم عمل ہے۔ آئی وائی او کا ایک اہم کام ضلع بھر کی مسلم لاوارث لاشوں کی تدفین کا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جب برقعہ پوش خاتون کی لاش پولیس کو ملی تو پولیس نے اپنی جانب سے شناخت کی تمام کوششیں کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد آئی وائی او کے حوالے کر دیا۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے تنظیم کے چند ہی کارکنان نے ضلع ہسپتال پہنچ کر لاوارث کی تدفین کے تمام عمل کو مکمل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.