ETV Bharat / state

پیٹرول و کچن گیس کی اضافی قیمتوں کے خلاف سی پی آئی کا میمورنڈم - بارہ بنکی کی نیوز

ڈیزل، پیٹرول اور کچن گیس کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہے اضافے پر سیاست تیز ہو گئی ہے. اس کے خلاف حزب اختلاف کی پارٹیوں نے احتجاج اور مظاہرے شروع کر دیئے ہیں. بدھ کو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی ضلع کاؤنسل کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو میمورنڈم پیش کیا اور پیٹرولیم پروڈکٹس کی قیمتوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا۔

CPI s memorandum against additional prices of dies, petrol and cooking gas
بارہ بنکی : ڈیزل، پیٹرول اور کچن گیس کی اضافی قیمتوں کے خلاف سی پی آئی کا میمورنڈم
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 1:45 PM IST

ریسات اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ دفتر پہونچ کر 5 مطالبات کا میمورنڈم پیش کیا۔ میمورنڈم کے ذریعہ پیٹرول ڈیزل سے ٹیکس کم کرنے، انہیں ویٹ سے ہٹاکر جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے ایم ایس پی کی گارنٹی دینے اور کسان تحریک میں شامل کسانوں کے استحصال روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

بارہ بنکی : ڈیزل، پیٹرول اور کچن گیس کی اضافی قیمتوں کے خلاف سی پی آئی کا میمورنڈم

اس موقع پر سی پی آئی کے ریاستی کونسل کے رکن رندھیر سنگھ سمن نے کہا کہ 2014 سے پہلے جب بھی پیٹرولیم پڑوڈکٹس کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا تھا. تو بی جے پی رہنما شور شرابا کرنے لگتے تھے۔ لیکن اب وہ خاموش ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیٹرولیم پروڈکٹس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مودی حکومت اڈوانی اور امبانی کو فائدہ پہونچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم پروڈکٹس کی قیمتیں پڑوسی ممالک کی مانند کم کئے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.