ETV Bharat / state

دیوریا: کووڈ اسپتال میں بدنظمی، مریض پریشان

اترپردیش کے ضلع دیوریا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے سے کووڈ اسپتالوں میں بدنظمی کا ماحول ہے جس سے وہاں زیر علاج مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

devarya covid hospital
دیوریا: کووڈ اسپتال میں بدنظمی، مریض پریشان
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 4:52 PM IST

Updated : Jul 22, 2020, 5:58 PM IST

زیر علاج مریضوں کے مطابق ڈاکٹر مریضوں کی دیکھ بھال میں بھی کوتاہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ضلع جیل کے نزدیک سنٹرل اکیڈمی کووڈ اسپتال میں زیر علاج کورونا متاثر رام سورت سنگھ نے بتایا کہ تین دونوں سے اسپتال میں جھاڑو تک نہیں لگایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مریضوں کا کاغذ میں لپیٹ کر کچھ دوائیں دے دی جاتی ہیں اور مریض اپنے حساب سے دوائیں لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ تین دن سے یہاں بھرتی ہیں لیکن کوئی بھی ڈاکٹر انہیں دیکھنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کے معاملے میں پرشانت بھوشن کو سپریم کورٹ کا نوٹس

اس ضمن میں چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر آلوک پانڈے نے بتایا کہ کووڈ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کے علاج کے لئے ڈاکٹر اور اسٹاف لگائے گئے ہیں۔ صاف صفائی کے لیے بھی ملازمین لگاتار کام کررہے ہیں۔ شکایت کی جانچ کرنے کے بعد مناسب کاروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Jul 22, 2020, 5:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.