اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں کورونا وائرس کے تدارک کے لیے ایک بار پھر 11 جنوری کو ڈرائی رن مہم چلائی جائےگی۔
گزشتہ 5جنوری کو 6مقامات پر ڈرائی رن چلایا گیا تھا۔ اب 11جنوری کو سہارنپور ضلع کے 24مقامات پر ڈرائی رن کیا جائے گا۔
گزشتہ ڈرائی رن کے دوران سرکاری ملازمین نے اطمنان بخش مہم چلائی۔
دوسرے ڈرائی کا سلسلہ کل صبح 10 بجے سے شروع ہوگا۔ تفصیل کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ریاست اترپردیش میں 5جنوری کو ڈرائی رن کی شروعات کی گئی تھی۔
ڈرائی رن کو لے کر سہارنپور شہر اور دیہی علاقوں کو ملاکر 6مقامات پر ڈرائی رن مہم چلائی گئی جو کامیاب کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی۔ اب سہارنپور ضلع میں 11جنوری (یعنی آج) ایک بار پھر سے ڈرائی رن مہم کا چلایا جائےگا۔
اس بار 6مقامات پر نہیں بلکہ 24مقامات پر ڈرائی رن کیا جائے گا۔ سہارنپور محکمہ صحت کی جانب سے 11جنوری کو ہونے والے ڈرائی رن کو لے کر تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ساتھ ہی اسٹاف کی بھی کسی قسم کی کمی نہیں دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں سی ایم او ڈاکٹر بی ایس سوڈھی نے بتایا کہ پہلے ڈرائی رن ہم نے 6جگہوں پر کیا جو پوری طرح کامیاب رہا۔
اس دوران ملازمین نے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کیا۔اب دوسرا ڈرائی رن شروع کیا جارہا ہے جو 11تاریخ کو 24جگہوں پر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: لڑکیوں کو مفت سیلف ڈفینس ٹریننگ
ڈرائی رن کی چیکنگ ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ، سی ایم او ڈاکٹر بی ایس سوڈھی کے ذریعہ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم کرونا کی ویکسین کے لیے پورے طریقے سے تیار ہیں۔ ویکسین کا انتظار ہے جیسے ہی ہدایت ملے گی باضابطہ ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا جائےگا۔