ETV Bharat / state

اجمیرعرس: زائرین کا کووڈ۔19 ٹسٹ

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 8:49 PM IST

راجستھان کے اجمیر میں خواجہ غریب نواز کا سالانہ عرس شروع ہو گیا ہے۔ عرس میں شرکت سے پہلے کووڈ۔19 کی جانچ کرانا لازمی ہے۔

اجمیرعرس: زائرین کی کووڈ۔19 جانچ
اجمیرعرس: زائرین کی کووڈ۔19 جانچ

زائرین کی سہولیت کے لیے، ضلع بریلی کی سِوِل لائنس میں مسجد نومحلہ میں واقع درگاہ ناصر میاں کے احاطے میں ایک میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ اس میں زائرین نے کثیر تعداد میں پہنچ کر کورونا کی جانچ کرائی۔

اجمیرعرس: زائرین کی کووڈ۔19 جانچ

اجمیر جانے والے خواہش مند زائرین کی سہولیت کے لیے بریلی ضلع کے محکمہ صحت کی جانب سے کورونا جانچ کے لئے ایک کیمپ لگایا گیا۔

اجمیرعرس: زائرین کی کووڈ۔19 جانچ
اجمیرعرس: زائرین کی کووڈ۔19 جانچ

کیمپ انچارج ڈاکٹر اکھلیش ویر سنگھ کی نگرانی میں منعقدہ اس کیمپ میں آج کل 258 زائرین نے کورونا کی جانچ کرائی۔ جانچ کی رپورٹ ایک یا دو دن میں لوگوں کے سپرد کر دی جائےگی۔

غور طلب ہے کہ اجمیر روانگی سے کم از کم سات دن قبل کورونا کی جانچ کرانا لازمی ہے۔ بغیر کورونا کی منفی رپورٹ کے اجمیر میں درگاہ خواجہ معین الدین چشتی غریب نواز رحہ کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملےگی۔

اجمیرعرس: زائرین کی کووڈ۔19 جانچ
اجمیرعرس: زائرین کی کووڈ۔19 جانچ

بریلی سے ہر برس ہزاروں زائرین خواجہ غریب نواز کے دربار میں عقیدت کی حاضری دینے جاتے ہیں۔ گزشتہ برس کورونا وائرس کے انفیکشن کے بعد نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسی بیرونی زائرین کو درگاہ جانے کا موقع نہیں ملا تھا، لیکن رواں برس لوگوں کو امید ہے کہ اس برس خواجہ غریب نواز کے دربار میں حاضری کو موقع ضرور ملے گا۔ لہذا لوگ بڑے جوش و خروش کے ساتھ اجمیر جانے کے لئے تمام سرکاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کورونا ٹیسٹ کیمپ میں شرکت کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں بریلی حج سیوا سوسائٹی کے انچارج محسن ارشاد اور احمد اللہ وارثی نے زائرین کو عرس خواجہ منعقد ہونے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی اور تمام زائرین سے گزارش کی کہ کورونا وائرس پوری دنیا سے ختم ہو جائے اور تمام لوگ بحفاظت رہیں۔

بریلی حج سیوا سوسائٹی کے بانی پمّی خان وارثی نے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس پوری دنیا سے ختم ہو جائےگا، تو حج اور عمراہ کے لیئے فلائٹ بھی شروع ہو جائیں گی اور تمام خواہش مند عازمین اپنے اہم فرض کی ادائگی کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بریلی :شدت پسندی کا سد باب ضروری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.