ETV Bharat / state

اے ٹی ایس کے ذریعے گرفتار مسلم نوجوانوں پر لگائے گئے الزامات پر عدالت جلد فیصلہ سنائے:مسلم مجلس

آل انڈیا مسلم مجلس کے قومی صدر پروفیسر ڈاکٹر بصیر احمد خاں نے اے ٹی ایس کے ذریعے گرفتار مسلم نوجوانوں پر بم بنانے کے الزامات عائد کرنے کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں عدالت جلد فیصلہ کرے اور اگر وہ گنہگار ہے تو سزا ملے اور بے قصور ہے تو رہائی ملے۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Jul 16, 2021, 10:11 PM IST

ڈاکٹر بصیر احمد خاں نے اے ٹی ایس سے مطالبہ کیا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے سادھو کو گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ جب بھی اس سلسلے میں کسی کی گرفتاری ہوتی ہے تو اسے دہشت گرد بناکر پیش کردیا جاتا ہے جب کہ اس بارے میں فیصلہ عدالت کرے گی لیکن دہشت گردی کے الزام میں گرفتار بہت سے مسلم نوجوانوں کو کئی سال تک جیل میں رہنے کے بعد عدالتوں نے ثبوت نہ ہونے کے باعث رہا کردیا ہے۔ اس وقت تک ان کی زندگی کے قیمتی سال بے قصور قید ہونے کے باعث برباد ہوجاتے ہیں اور بڑی تعداد میں آج بھی جیلوں میں بند ہیں لہذا مسلم مجلس کا مطالبہ ہے کہ ان مقدمات کا جلد فیصلہ سنا یا جائے کیونکہ انصاف میں تاخیر کو انصاف سے انکار مانا جاتا ہے۔

مسلم مجلس نے کہا کہ اسی کے ساتھ ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے سادھو یتی نرسنگا نند کو بھی اے ٹی ایس گرفتار کرے تاکہ اس کی غیر جانبداری پر سوال نہ اٹھایا جائے۔ حیرت کی بات ہے حکومت نے تو ایسے فتنہ پرور کو سیکوریٹی فراہم کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر بصیر نے بی جے پی کی دوہری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سابقہ حکومت پر یہ الزام لگایا ہے کہ بقول ان کے اس حکومت نے دہشت گردی کے ملزمین کے مقدمات واپس لئے لیکن خود یوگی اور بی جے پی کے کئی وزیروں پر سنگین الزامات کے تحت دائر مقدمات کو یوگی سرکار نے واپس لیا ہے۔کیا یہی ہے سب کا ساتھ اور سب کا وشواس۔بی جے پی کی جھوٹ پر مبنی پالیسی کی وجہ سے اس کے اقدامات پر شک ہوتا ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ats news
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.