ETV Bharat / state

بریلی: تبلیغی جماعت کے ممبران کی رہائی

author img

By

Published : Mar 13, 2021, 9:24 PM IST

یہ رہائی اقبالِ جرم کے بعد ملی ہے۔ عدالت نے جرمانہ بھی عائد کیا ہے اور جیل میں گزارے گئے دنوں کو بطور سزا شمار کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

تبلیغی جماعت کے ممبران کو رہائی
court releases and imposes penalty on members of Tablighi Jamaat

بریلی میں ضلع عدالت کی اسپیشل کورٹ سے تبلیغی جماعت کے ممبران کو رہائی مل گئی ہے۔

گزشتہ برس، ضلع بجنور کے تھانہ نگینہ میں تبلیغی جماعت کے 13 ممبران اور ضلع مرادآباد کے تھانہ ٹھاکور دوارہ میں 8 ممبران کے خلاف، کورونا وائرس کو پھلانے کی سازش کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تبلیغی جماعت کے ممبران کو رہائی

ان تمام ممبران پر الزام تھا کہ کووڈ 19 کے انفیکشن کو روکنے کے لیے مرکزی حکومت نے جو گائڈ لائن جاری کی تھی۔ ان تمام ممبران نے اُس کی خلاف ورزی کی تھی۔ جس کے تحت ان تمام ممبران کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے علاوہ تمام سنگین دفعات میں مقدمہ درج کرکے اِنہیں جیل بھیج دیا تھا تھا۔

اس کے بعد تمام تبلیغی ممبران کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ مرکزی حکومت کی گائڈ لائن اور ہائی کورٹ کے احکامات کی بنیاد پر عدالت نے طے کیا تھا کہ ایسے تمام معاملوں کی زون سطح پر کسی ایک ضلع میں سماعت ہوگی، کیوں کہ حکومت کی نظروں میں تمام تبلیغیوں کو ایک ہی جرم میں جیل میں بند کیا گیا تھا۔

بجنور اور مرادآباد اضلاع میں تبلیغی جماعت کے تمام معاملوں کو بریلی ضلع عدالت میں منتقل کر دیا گیا۔ گزشتہ تقریباً چار مہینے سے بریلی ضلع عدالت میں معاملے کی سماعت ہو رہی تھی۔

گذشتہ ایک برس سے کورونا وائرس پھیلانے کے الزام پر سزا برداشت کر رہے تبلیغی جماعت کے ممبران کو اپنا جرم قبول کرنے کے بعد جرمانہ جمع کرا کے رہا کر دیا گیا۔

دو مختلف معاملوں میں کل 21 ممبران نے اپنے جرم قبول کیا۔ اُنہوں نے اپنے اقبالیہ بنان میں کہا ہے کہ وہ بہت غریب ہیں۔ کوئی پیروی کرنے والا نہیں ہے، لہٰذی اُنہیں کم سے کم سزا دی جائے۔

سی جے ایم یشپال سنگھ لودھی کی عدالت میں غیر ملکی قوانین کی خلاف ورزی اور کورونا گائڈ لائن کی خلاف ورزی کے دو معاملے زیر سماعت تھے۔

عدالت نے دونوں معاملوں میں جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ہی جیل میں گزارے گئے دنوں کو بطور سزا تسلیم کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ضلع بجنور کے تھانہ نگینہ میں درج مقدمہ میں تبلیغی جماعت کے نامزد کل 13 ممبران پر فی ممبر 7900 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

وہیں ضلع مرادآباد کے ٹھاکوردوارہ میں درج مقدمہ میں نامزد کل 8 ممبران پر فی ممبر 44900 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

رہا ہونے والے تبلیغی جماعت کے ممبران میں بھارت کے علاوہ انڈونیشیا کے ممبران بھی شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.