ETV Bharat / state

Youths Beaten up by Police Acquitted: جنہیں پولیس نے پیٹا، انہیں عدالت نے بری کر دیا - سہارنپور پولیس کا وائرل ویڈیو

نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاج کے دوران سہارنپور میں ہونے والے تشدد کے معاملے میں پولیس نے جن آٹھ نوجوانوں کو بُری طرح پیٹا تھا اب انہیں عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ Protest in Saharanpur Against Blasphemy

Saharanpur Police Viral Video
جنہیں پولیس نے پیٹا، انہیں عدالت نے بری کر دیا
author img

By

Published : Jul 4, 2022, 6:01 PM IST

اتر پردیش: سہارنپور پولیس کی وائرل ویڈیو تو آپ کو یاد ہی ہوگی جس میں پولیس چند مسلم نوجوانوں کو بُری طرح سے پیٹ رہی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ان نوجوانوں نے احتجاج کے دوران تشدد برپا کرنے کی کوشش کی اور پولیس پر پتھر سے بھی حملہ کیا۔ اس معاملے میں عدالت کی جانب سے پولیس نے جن نوجوانوں کی بری طرح پٹائی کی تھی ان تمام کو ثبوتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے کہا کہ تمام نوجوان بے گناہ ہیں۔ پولیس کا یہ بیان بہت سارے سوالوں کا جنم دیتا ہے۔ Order for Release of Accused Who Were Beaten by UP Police

دس جون کو اتر پردیش کے سہارنپور میں نماز جمعہ کے بعد ہوئے تشدد کے آٹھ ملزمین کو عدالت نے بری کر دیا ہے۔ ان میں سے سات کو رہا کر دیا گیا ہے۔ سہارنپور پولیس کو ان کے خلاف فسادات میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور عدالت میں درخواست کی کہ ثبوت کی کمی کی وجہ سے انہیں رہا کیا جائے۔ عدالت کے حکم کے مطابق ملزمین کو 50-50 ہزار روپے کے مچلکے پر رہا کر دیا گیا ہے اور وہ جب بھی ضرورت پڑیں گے عدالت میں پیش ہوں گے۔ Youths Beaten up by Saharanpur Police Acquitted

واضح رہے کہ سہارنپور سے پولیس حراست میں مذکورہ نوجوانوں کا ویڈیو ایک وائرل بھی سامنے آیا تھا جس میں پولیس بے رحمی سے ان نوجوانوں کی پٹائی کر رہی تھی جبکہ یہ تمام لوگ پولیس کو اپنے بے گناہ ہونے کی بات بتا رہے تھے تاہم ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ پولیس ان نوجوانوں کی باتوں پر کان نہ دھرتے ہوئے انہیں بُری طرح پیٹا تھا۔ اب چونکہ عدالت نے ان تمام نوجوانوں کو ثبوتوں کی عدم دستیابی کے سبب بری کر دیا ہے تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر پولیس نے انہیں اتنی بُری طرح کس بنیاد پر پیٹا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.