ETV Bharat / state

Arrest Warrant Against Swami Prasad Maurya: سوامی پرساد موریہ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری

author img

By

Published : Jan 12, 2022, 5:06 PM IST

Updated : Jan 12, 2022, 5:49 PM IST

گزشتہ روز ہی بی جے پی کا دامن چھوڑنے والے سوامی پرساد موریہ کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکانے پر گرفتاری کا وارنٹ Arrest Warrant Against Swami Prasad Maurya جاری کیا گیا ہے۔

بی جے پی کا دامن چھوڑنے والے سوامی پرساد موریہ

اتر پردیش کے سابق کابینہ وزیر سوامی پرساد موریہ Former UP Cabinet Minister Swami Prasad Maurya کے خلاف عدالت نے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ سلطان پور کی عدالت نے انہیں 24 جنوری تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

سال 2014 میں دیوی دیوتاؤں پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں اتر پردیش کے سابق وزیر سوامی پرساد موریہ بدھ کو عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تو ایڈیشنل چیف مجسٹریٹ (ایم پی ایم ایل اے) نے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔ اب اس معاملے میں سماعت کی تاریخ 24 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ سوامی پرساد موریہ کے خلاف کوئی نیا گرفتاری وارنٹ نہیں ہے بلکہ وارنٹ پہلے ہی جاری کیا گیا تھا لیکن انہوں نے ہائی کورٹ سے 2016 اس پر اسٹے لے رکھا تھا۔ 6 جنوری کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے موریہ کو 12 جنوری کو حاضر ہونے کے لیے کہا تھا اور جب وہ پیش نہیں ہوئے تو وارنٹ کر دیا گیا۔

resignation from yogi cabinet, swami maurya gets warrant

سوامی پرساد موریہ ان دنوں یوپی کی سیاست کے سب سے زیادہ خبروں میں رہنے والے چہروں میں سے ایک ہیں انہوں نے حال ہی میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے کابینہ وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بی جے پی پر پسماندہ دلتوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل انکا استعفیٰ ریاست میں بھاجپا کیلئے ایک نیک شگون قرار نہیں دیا جارہا ہے۔

Last Updated : Jan 12, 2022, 5:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.