دراصل پورا معاملہ حسن پور کوتوالی علاقے کا ہے جہاں حسن پور کی رہنے والی ایک لڑکی نے ایس پی سے شکایت کی تھی اس کو ایک لڑکا 6 سال سے شادی کے نام پر دھوکہ دے رہا ہے اور اب شادی کرنے سے انکار کر رہا ہے، اس لئے اس کی شادی اس لڑکے سے کرا دی جائے۔
ایس پی ویپن ٹنڈا نے اس معاملے کو لیڈی انسپکٹر کو سوپ دیا، لیڈی انسپکٹر نے لڑکی اور لڑکے کے گھر والوں کو بولا لیا اور سمجھایا جس کے بعد دونوں کے گھر والے شادی کے لیے راضی ہو گئے۔
بعد ازاں قاضی صاحب کو تھانے بولا لیا گیا اور عاشق جوڑے کی شادی تھانے میں ہی کرا دی گئی۔