کونسلروں کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت ان کی ماہانہ تنخواہ 20,000 ادا کرے اگر حکومت اس مطالبے کو تسلیم نہیں کرتی ہے تو ریاستی سطح پر سبھی شہر کے کونسلر دارالحکومت لکھنؤ میں مظاہرہ کریں گے۔
کونسلروں کی قیادت کر رہے سنجے دورالیہ نے کہا کہ تنخواہ وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے کونسلر بدعنوانی کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔
اگر حکومت ان کے مطالبے کو تسلیم کرلے تو کونسلر اور جے ای ای سمیت اعلی افسران کے مابین کرپشن ختم ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کونسلر عوام کے مابین رہ کر سب سے زیاد کام کرتا ہے اس کے باوجود انہیں وقت پر تنخواہ نہیں ملتی ہے اور افسران کو وقت پر تنخواہ کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ یہ ان کے ساتھ غیرمساویانہ سلوک ہے جسے بند کیا جانا چاہیے۔